نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 19 فروری کے اہم واقعات اس طرح ہیں:
سنہ 1389۔ دہلی کے سلطان غیاث الدین تغلق (دوم) کا قتل ہوا۔
سنہ 1570۔ انجاؤ کے ڈیوک نے فرانسیسی فوج کی مدد سے جنوبی نیدرلینڈز پر حملہ کیا۔
سنہ 1630۔ مراٹھا حکمراں شیواجی جونیر میں پیدا ہوئے۔
سنہ 1674۔ برطانوی افواج ڈچ جنگ سے پیچھے ہٹ گئیں۔
سنہ 1807۔ برطانوی فوجی ترکی کے ساتھ جنگ میں روس کی مدد کے لیے پہنچے۔
سنہ 1891۔ امرت بازار پتریکا روزنامہ بن گیا۔
سنہ 1895۔ نول کشور پریس اور بک ڈپو کے بانی منشی نول کشور کا انتقال ہوا۔
سنہ 1915۔ مہاتما گاندھی کے سیاسی گرو اور ممتاز مجاہد آزادی گوپال کرشن گوکھلے کا انتقال ہوا۔
سنہ 1918۔ سوویت یونین کی سنٹرل ایکزیکٹیو کمیٹی نے روس میں اراضی، زمین اور قدرتی وسائل کے نجی مالکانہ حق کو ختم کرنے کی ہدایت جاری کی۔
سنہ 1942۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران شمالی آسٹریلیا کے شہر ڈارون پر جاپان کے جنگی طیاروں کے حملے میں 243 افراد ہلاک ہوئے۔
سنہ 1944۔ برطانیہ کو لڑاکو طیاروں نو برلن پر بمباری کی۔
سنہ 1959۔ قبرص کی آزادی کے لئے برطانیہ، ترکی اور یونان کے وزرائے اعظم نے لندن میں ایک معاہدہ پر دستخط کیے۔
سنہ 1959۔ افریقی ملک گیبون نو آئین اختیار کیا۔
سنہ 1963۔ سوویت یونین نے کیوبا سے اپنی زیادہ تر فوجیں نکالنے پر اتفاق کیا۔
سنہ 1986۔ دہلی میں پہلی بار کمیپوٹرائزڈ ریلوے ٹکٹ ریزرویشن کا آغاز۔
سنہ 1990۔ روسی خلائی گاڑی سویوز ٹی ایم۔9 زمین پر واپس آیا۔
سنہ 1997۔ چین کے رہنما ذیاوپینگ کا 93 سال کی عمر میں انتقال۔
سنہ 2012۔ میکسکو کی یک جیل میں دو گروہوں میں تصادم 44 قیدی ہلاک ہوئے۔
یو این آئی