ETV Bharat / bharat

عالمی تاریخ میں آج کا دن

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 18, 2024, 6:50 AM IST

Updated : Feb 18, 2024, 8:44 AM IST

Today's World History: اٹھارہ فروری کے اہم تاریخی واقعات پیش خدمت ہیں۔ سنہ 2007 میں آج ہی کے دن دہلی سے لاہور جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس میں ہوئے بم دھماکے میں 68 افراد ہلاک ہوئے۔

history
تاریخ

نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 18 فروری کے چند اہم واقعات درج ذیل ہیں۔
سنہ 1266۔ مملوک سلطنت (غلام خاندان) کے آٹھویں سلطان نصیر الدین محمد شاہ کا انتقال ہوا۔ ان کے داماد غیاث الدین بلبن دہلی کے تخت پر بیٹھے۔
سنہ 1486۔ بنگال کے روحانی گرو اور شاعر چیتنیا دیو کی پیدائش۔
سنہ 1614۔ بادشاہ جہانگیر نے میواڑ پر قبضہ کیا۔
سنہ 1685۔ پرتگالیوں نے ممبئی کو انگریزوں کے حوالے کیا۔
سنہ 1828۔ جبرالٹر میں زبردست طوفان سے 100 سے بھی زائد کشتیاں غرقاب ہوگئیں۔
سنہ 1836۔ عظیم سنت اور مفکر سوامی رام کرشن پرم ہنس کی پیدائش 18 فروری 1836 کو ہوئی تھی، پرم ہنس کا پچپن کا نام گدادھر چٹرجی تھا۔
سنہ 1895۔ مجاہد آزادی رفیع احمد قدوائی کی پیدائش اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع کے مسولی گاوں میں ہوئی۔
سنہ 1905۔ شیام جی کرشن ورما نے لندن میں انڈیا ہوم رول سوسائٹی قائم کی۔
سنہ 1911۔ طیارہ سے ڈاک پہنچانے کا کام سب سے پہلے ہندستان میں شروع ہوا، ایئر میل کی پہلی باضابطہ پرواز الہ آباد میں منعقد ہوئی۔ دس کلو میٹر کی اس پرواز میں 6500 خطوط نینی لے جائے گئے۔
سنہ 1925۔ ساہیتہ اکادمی ایوارڈ سے نوازے گئے ہندی کی مشہور مضنف اور مضمون نگار کرشنا سوبتی کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1926۔ بالی وڈ اداکارہ نلنی جیونت کا جنم ہوا۔
سنہ 1927۔ امریکہ اور کناڈا کے درمیان سفارتی تعلقات کا آغاز ہوا۔
سنہ 1930۔ طویل عرصے تک ہمارے شمسی نظام کے نویں سیارہ پلوٹو کی دریافت کلائیڈ ٹامبامگ نے کی ۔ بعد میں پلوٹو سے سیارے کا درجہ واپس لے لیا گیا۔
سنہ 1932۔ جاپان نے منچوریا کو آزادقرار دیا۔
سنہ 1941۔ رائل انڈین نیوی میں بغاوت ہوئی۔
سنہ 1946۔ ممبئی میں رائل انڈین نیوی (بحریہ) کی بغاوت ہوئی۔
سنہ 1954۔ پہلے چرچ آف سائینٹولوجی لاس اینجلس میں قائم ہوا۔
سنہ 1960۔ ارجنٹینا، برازیل، چلی، میکسکو، پیراگوے، پیرو اور اوراگوے نے لاطینی امریکہ آزاد تجارت تنظیم کی تشکیل سے اتفاق کیا۔
سنہ 1965۔ افریقی ملک گامبیا کو برطانیہ سے آزادی ملی۔
سنہ 1971۔ ہندستان نے اروي سیٹلائٹ سٹیشن کے ذریعے برطانیہ کے ساتھ پہلی سیٹلائٹ رابطہ قائم کیا۔
سنہ 1979۔ امریکہ نےہندستان کو 1664 کروڑ روپے کا چیک دیا جو دنیا میں سب سے بڑی رقم کا چیک سمجھا جاتا ہے۔
سنہ 1979۔ سہارا ریگستان میں پہلی اور آخری مرتبہ برفباری کاواقعہ پیش آیا۔
سنہ 1985۔ گامبیا کو برطانیہ کی غلامی سے آزادی ملی۔
سنہ 1994۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کانفرنس میں 130 ممالک کے نمائندوں نے زمین کے درجہ حرارت کو روکنے کیلئے گرین ہاوس گیس کے اخراج میں کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
سنہ 2001۔ ایف بی آئی کے ایجنٹ رابرٹ ہینسن کو سوویت یونین کے لئے جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
سنہ 2004۔ شمال مشرقی ایران میں چلتی ٹرین کے ویگن میں ایندھن اور کیمیاوی کھاد کے ملنے سے ہوئے دھماکہ سے 300 سے زائد لوگ ہلاک اور 450 زخمی ہوئے۔
سنہ 2007۔ دہلی سے لاہور جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس میں ہوئے بم دھماکے میں 68 افراد ہلاک ہوئے۔
یو این آئی

Last Updated : Feb 18, 2024, 8:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.