ETV Bharat / bharat

تاریخ کے آئینے میں آج کا دن

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 11, 2024, 6:21 AM IST

Today's World History: گیارہ فروری کے اہم تاریخی واقعات پیش خدمت ہیں۔ سنہ 1979 میں آج ہی کے دن ایران کے وزیراعظم نے استعفی دیا اور سینئر لیڈر آیت اللہ خامنی ای اقتدار میں آئے۔

عالمی تاریخ
عالمی تاریخ

نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ کے اہم اور مختصر واقعات اس طرح ہیں۔
سنہ 1613۔ مغل بادشاہ جہانگیر نے ایسٹ انڈیا کمپنی کو سورت میں کارخانہ لگانے کی اجازت دی۔
سنہ 1793۔ پرشیا کی فوج نے نیدر لینڈ کے وینلو پر قبضہ کیا۔
سنہ 1814۔ یوروپی ملک ناروے نے آزادی کا اعلان کیا۔
سنہ 1818۔ برطانوی فوجیوں نے مراٹھوں کے قلعے ازنکیاترا پر قبضہ کیا۔
سنہ 1861۔ مہاتما گاندھی نے پنے سے ہریجن ہفت روزہ کی پہلی اشاعت شروع کی۔
سنہ 1907۔ بحر اوقیانوس میں بلاک آئس لینڈ میں لارچ منونٹ جہاز کے غرقاب ہونے سے 322 افراد مارے گئے۔
سنہ 1919۔ فیڈرک ایبرٹ جرمن جمہوریہ کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔
سنہ 1929۔روم میں لیٹرن معاہدے پر دستخط ہوئے اسی کے ساتھ ویٹیکن ایک آزاد جمہوریہ بنا۔
سنہ 1933۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے میگزین ’ہریجن ویکلی‘ کے پہلے شمارے کی پنے سے اشاعت عمل میں آئی۔
سنہ 1942۔ معروف صنعت کار اور مجاہد آزادی اور صنعت کار جمنا لال بجاج کا انتقال ہوا۔
سنہ 1945۔ اقوام متحدہ کا قیام عمل میں آیا نیز اسی دن دوسری عالمی جنگ میں مشترکہ طور پر جرمنی کو شکست دینے کے لئے برطانیہ کے وزیر اعظم ونسٹن چرچل، سوویت لیڈر جوزف اسٹالن اور امریکی صدر فرینکلن روزویلیٹ کے مابین مفاہمت کے ساتھ ہی یالٹا کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔
سنہ 1953۔ سوویت یونین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کئے۔
سنہ 1955۔ ہندستان میں پہلی بار اخبارات کی اشاعت شروع ہوئی۔
سنہ 1959۔ ہندوستانی کرکٹر وینو مانکڑ ٹیشت کرکٹ سے ریٹائر ہوئے۔
سنہ 1966۔ سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کا تاشقند میں انتقال۔
سنہ 1971۔ میں سمندر کے نیچے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی پر اتفاق رائے ہونے کے ساتھ ہی چالیس ممالک نے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے۔
سنہ 1975۔ مارگریٹ تھیچر برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کی لیڈر منتخب ہوئیں اور وہ کسی بھی برطانوی سیاسی پارٹی کی پہلی خاتون سربراہ بنیں۔
سنہ 1977 سابق صدر جمہوریہ فخر الدین علی احمد کا انتقال ہوا۔
سنہ 1979۔ ایران کے وزیراعظم نے استعفی دیا اور سینئر لیڈر آیت اللہ خامنی ای اقتدار میں آئے۔
سنہ 1979 .انڈمان نکوبار جزائر میں واقع سیلیولر جیل کو قومی میموریل اعلان کیا گیا۔
سنہ 1980۔ مشہور مورخ رمیش چندر مجمدار کا انتقال ہوا۔
سنہ 1987۔ امریکہ نے نیوادہ میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔
سنہ 1990۔ جنوبی افریقہ کے سیاہ فام قومی لیڈر نیلسن منڈیلا 27 برسوں کے بعد جیل سے رہا ہوئے۔
سنہ 1994۔ پانچ امریکی اور ایک روسی خلائی مسافر امریکہ اور روس کے پہلے مشترکہ خلائی مشن کے بعدخلائی گاڑی ایس ٹی ایس 69 ڈسکوری 18، زمین پر واپس لوٹی۔
سنہ 2012۔ اسرائیل کی فضائیہ نے غزہ پٹی پر چار ہوائی حملے کئے۔
سنہ 2013۔ روس کے کومی علاقہ میں دھماکہ میں 18 کانکن کارکنان مارے گئے۔
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.