ETV Bharat / bharat

وائناڈ سے پرینکا گاندھی کو ٹکٹ، کانگریس نے ضمنی انتخابات کے لیے 3 امیدواروں کا اعلان کیا - PRIYANKA TO MAKE ELECTORAL DEBUT

کانگریس نے یہ اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے وایناڈ سیٹ پر ضمنی انتخاب کے اعلان کے بعد کیا ہے۔

وائناڈ سے پرینکا گاندھی کو ٹکٹ
وائناڈ سے پرینکا گاندھی کو ٹکٹ (Image Source: IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 15, 2024, 10:26 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار قرار بنایا ہے۔ کانگریس نے منگل کو باضابطہ طور پر ان کی امیدواری کا اعلان کیا ہے۔ پرینکا گاندھی کے علاوہ کانگریس نے کیرالہ کی پالکڈ اور چیلاکارا اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے بھی امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

کانگریس نے یہ اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے وایناڈ سیٹ پر ضمنی انتخاب کے اعلان کے بعد کیا ہے۔ وایناڈ کے علاوہ، پارٹی نے کیرالہ میں دو اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے بھی امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر یہ جانکاری دی ہے۔

کانگریس نے ٹوئٹر پر لکھا، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے وائناڈ لوک سبھا ضمنی انتخاب میں پرینکا گاندھی اور دو اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے راہول ممکوتاتھل کو پالکڑ سے اور رمیا ہری داس کو چیلکارہ سے میدان میں اتارا ہے۔

منگل کی سہ پہر مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن نے لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کیرالہ کی تین سیٹوں پر 13 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.