نوئیڈا: اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ میں پاکستان سے آنے والی سیما حیدر ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ کبھی مودی زندہ باد کبھی یوگی زندہ باد کبھی ہندو رسومات کی ادائیگی کبھی بڑے بڑے ٹیکے کی تصاویر، کسی نہ کسی شکل میں سوشل میڈیا اور اخبارات کی زینت بنی رہتی ہیں۔
لیکن اب سیما حیدر کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ہو رہے ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سیما کی شدید پٹائی ہوئی ہے۔ ویڈیو میں سیما حیدر اپنے چہرے اور ہاتھوں پر زخموں کے نشانات دکھا رہی ہیں۔
اس وائرل ویڈیو پر سیما حیدر کے وکیل اے پی سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو مکمل طور پر جعلی ہے۔ جسے پاکستان میں مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کا سیما حیدر سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ ویڈیو پاکستانی یوٹیوب چینل پر وائرل ہوئی ہے۔ جبکہ یہ بالکل غلط ویڈیو ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ساتھ ہی سیما حیدر کے وکیل اے پی سنگھ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اور یوٹیوب چینلز پر سیما کا وائرل ہونے والا ویڈیو مکمل طور پر فرضی ہے اور یہ خبر گمراہ کن ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ سیما حیدر گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ میں سچن مینا کے ساتھ رہتی ہیں۔ جلد ہی سیما سچن کے بچے کو جنم دینے والی بھی ہے۔