ETV Bharat / bharat

بہار میں جنگل راج لانے والا کنبہ ہی نوجوانوں کا سب سےبڑاقصوروار : مودی - جنگل راج

PM Modi in Bihar وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بہار کے مغربی چمپارن ضلع کے بیتیہ میں تقریباً 12800 کروڑ روپے کے ریل، سڑک اور پٹرولیم اور قدرتی گیس سے متعلق متعدد بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اورملک کے نام وقف کیا۔

مودی
مودی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 6, 2024, 9:47 PM IST

Updated : Mar 6, 2024, 10:17 PM IST

بیتیہ: وزیر اعظم نریندر مودی نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو اور ان کےکنبے کا نام لیے بغیر انہیں بہار کے نوجوانوں کا سب سے بڑا قصوروارقرار دیتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں جنگل راج کے ذمہ دار اس کنبے نے بہار کے لاکھوں نوجوانوں سے ان کی قسمت چھین لی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بہار کے مغربی چمپارن ضلع کے بیتیہ میں تقریباً 12800 کروڑ روپے کے ریل، سڑک اور پٹرولیم اور قدرتی گیس سے متعلق متعدد بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اورملک کے نام وقف کیا۔انہوں نے یہاں ہوائی اڈے کے میدان میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد دہائیوں میں بہار سے نوجوانوں کی نقل مکانی ایک بڑا چیلنج رہا ہے۔ جب یہاں جنگل راج آیا تو یہ ہجرت مزید بڑھ گئی۔ مسٹرلالو پرساد یادو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہار میں جنگل راج لانے والا کنبہ ریاست کے نوجوانوں کا سب سے بڑا خطاکارہے۔ جنگل راج کے ذمہ دار کنبے نے بہار کے لاکھوں نوجوانوں کی قسمت چھینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایم مودی نے ملک کی پہلی انڈر واٹر میٹرو سروس کا افتتاح کیا

مودی نے کہا، "جنگل راج کے لوگوں کو صرف اپنے کنبےکی فکر تھی.، بہار کے نوجوان روزی روٹی کے لیے دوسری ریاستوں میں جاتے رہے اور یہاں صرف ایک ہی کنبہ پھلتا پھولتا رہا، کس طرح ایک ایک نوکری کے بدلے زمین پر قبضہ کیاگیا۔ ایسے لوگوں کو معااف کرسکتے ہیں کیا؟ انہوں نے کہا کہ یہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت ہے جو بہار کو اس جنگل راج سے بچا کر اتنے آگے لے آئی ہے۔یو این آئی۔

Last Updated : Mar 6, 2024, 10:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.