نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کسانوں سے کہا ہے کہ اگر مرکز میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو کسانوں کے مفاد میں ضروری فیصلے کئے جائیں گے اور فصل بیمہ کی رقم براہ راست کھاتوں میں بھیجی جائے گی۔
کھڑگے نے کہا ’’کسانوں کو بیمہ کی ادائیگیوں کی براہ راست منتقلی ہوگی۔ کانگریس گارنٹی دیتی ہے کہ فصل بیمہ کھیت اور کسان کے مطابق بنایا جائے گا۔ کسانوں سے بیمہ کی رقم کے مطابق پریمیم لیا جائے گا اور کسانوں کے تمام دعووں کا نمٹارا 30 دن کے اندر کیا جائے گا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے فصل بیمہ اسکیم کو پرائیویٹ انشورنس کمپنی کی منافع بخش اسکیم بنادیا اور 2016 سے اب تک مٹھی بھر بیمہ کمپنیوں نے 57,619.32 کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے۔
کسانوں کے دعوؤں کی بروقت ادائیگی نہ کرنے پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’حکومتی اعداد و شمار کے مطابق، مثال کے طور پر، ربیع 2022-23 کے دوران تقریباً 6 کروڑ رجسٹرڈ کسانوں میں سے صرف 7.8 لاکھ کسانوں کے دعوے ادا کیے گئے جو کہ شرمناک ہے۔ کانگریس پارٹی کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہے، ہم انہیں انصاف کی گارنٹی دے کر ان کی زندگی کو بہتر بنائیں گے۔‘‘
یو این آئی۔
فصل بیمہ کی رقم براہ راست کسان کے کھاتے میں منتقل کی جائے گی: کھڑگے - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024
کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت نے فصل بیمہ اسکیم کو پرائیویٹ انشورنس کمپنی کی منافع بخش اسکیم بنادیا اور 2016 سے اب تک مٹھی بھر بیمہ کمپنیوں نے 57,619.32 کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے۔
Published : May 4, 2024, 4:08 PM IST