ETV Bharat / bharat

بی آر ایس رکن اسمبلی لاسیہ نندیتا کی ایک سڑک حادثے میں موت - لاسیہ نندیتا کا انتقال

بی آر ایس رکن اسمبلی لاسیہ نندیتا کا انتقال ہوگیا ہے۔ پٹنچیرو او آر آر پر سڑک حادثے میں ان کی موقعے پر ہی موت ہوگئی۔ کار کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ بی آر ایس کے سربراہ سمیت کئی لوگوں نے ایم ایل اے کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2024, 10:30 AM IST

حیدر آباد: سکندرآباد کنٹونمنٹ کی رکن اسمبلی لاسیہ نندیتا کی کار حادثہ میں موت ہو گئی۔ دس دن پہلے، وہ نلگنڈہ ضلع کے نارکٹ پلی میں ایک سڑک حادثے میں موت سے بال بال بچ گئی تھی، اور آج پٹنچیرو او آر آر پر ایک حادثے میں ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ کار ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا ہے جسے اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے انکشاف کیا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار تیز رفتاری سے ریلنگ سے ٹکرا گئی۔ ایم ایل اے نندیتا کو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔ ٹھیک ایک سال پہلے، اس کے والد، آنجہانی ایم ایل اے سیانا کی صحت کی خرابی کی وجہ سے موت ہوگئی تھی، اور اب لاسیہ نندیتا ایک سڑک حادثے میں فوت ہوگئیں۔ لاسیہ کی موت کی خبر سن کر اس کی والدہ اور بہن کو صدمہ پہنچا ہے۔ ان کی رہائش گاہ پر اہل خانہ کے رونے کی آوازیں سنی جا سکتی تھیں۔ ان کے چاہنے والے، پارٹی کارکنان اور حلقے کے عوام کیمپ آفس پہنچ رہے ہیں۔

  • بی آر ایس قائدین کی تعزیت:

بی آر ایس قائدین نے رکن اسمبلی کی موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے قائد کے سی آر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی مشکل وقت میں ان کے خاندان کا ساتھ دے گی۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ بی آر ایس لیڈر کے ٹی آر نے بھی لاسیہ نندیتا کو ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔

  • وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی تعزیت:

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے اپنے ایکس ہینڈل کے ذریعے لاسیہ نندیتا کے اچانک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس میں لکھا تھا، "کنٹونمنٹ کی رکن اسمبلی لاسیہ نندیتا کی بے وقت موت نے مجھے گہرا صدمہ پہنچایا۔ نندیتا کے والد آنجہانی سیانا کے ساتھ میرا گہرا رشتہ تھا۔ ان کا انتقال گزشتہ سال اسی مہینے میں ہوا تھا۔ یہ بہت افسوسناک ہے کہ اسی مہینے نندیتا کا بھی اچانک انتقال ہو گیا۔ ان کے خاندان کے ساتھ میری گہری تعزیت۔۔ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ان کی روح کو سکون دے"۔

  • 10 دن پہلے موت سے بچ گئیں تھی نندیتا:

دس دن پہلے، وہ نلگنڈہ میں بی آر ایس کے جلسہ عام میں شرکت کے بعد حیدرآباد واپس آتے ہوئے ایک کار حادثے کا شکار ہوگئیں تھی۔ نارکٹ پلی کے قریب چرلا پلی میں ایک آٹو نے ایم ایل اے کی کار کو ٹکر مار دی تھی۔ اس واقعہ میں لاسیہ نندیتا کے سر پر معمولی چوٹیں آئیں تھیں۔ اس وقت کار میں اس کی بہن نویدیتا اور دو بندوق بردار ساتھ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.