ETV Bharat / bharat

خاندانی سیاست کی وجہ سے باصلاحیت افراد کو نقصان پہنچتا ہے، مودی

Modi on Family politics وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ان کے لیے 140 کروڑ شہریوں والا پورا ملک ان کا خاندان ہے۔ انہوں نے اپنا خزانہ بھرنے ، تحائف لینے اور دولت جمع کرنے کے لئے خاندانی سیاست کرنے والے رہنماؤں کی سخت مذمت کی۔

مودی
مودی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 7:51 PM IST

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ خاندانی سیاست کی وجہ سے باصلاحیت افراد کو نقصان پہنچتا ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مودی آج سنگاریڈی ضلع میں 6,800 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد پاٹینچیروکے پٹیل گوڈا میں ایس آر انفینٹی میں منعقدہ وجے سنکلپ سبھا میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کانگریس پارٹی پر اپنی بدعنوانی کو چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے سخت تنقید کی۔ کانگریس کی وراثت اور خاندانی سیاست کے تصور کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے باصلاحیت افراد کونقصان اٹھانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملنے میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے خاندانی سیاست کرنے والی جماعتوں کے اندر بدعنوانی کو بے نقاب کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان جماعتوں کے رہنماوں میں عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کانگریس سمیت دیگر پارٹیوں کی جانب سے عوام کے پیسے سے اپنے لیے رقم جمع کرنے کی مذمت کی۔ انہوں نے خاندانی سیاست کی پیروی کرنے والی جماعتوں کے جواز پر سوال اٹھایا اور کہا کہ انہوں نے کشمیر سے کنیا کماری تک ملک پر حکومت کی۔

مودی نے جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی اور ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے ذریعے پورا ہونے والے وعدے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ہندوستان کو عالمی سطح پر تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے کے وژن کا خاکہ پیش کیا اور تلنگانہ کی ترقی کے لیے مرکز کے عزم کی تصدیق کرتے ہوئے اس بات پر زوردیا کہ ملک کی ترقی ریاست کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ان کے لیے 140 کروڑ شہریوں والا پورا ملک ان کا خاندان ہے۔ انہوں نے اپنا خزانہ بھرنے ، تحائف لینے اور دولت جمع کرنے کے لئے خاندانی سیاست کرنے والے رہنماؤں کی سخت مذمت کی۔

انہوں نے بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) اور کانگریس دونوں پر 'جھوٹ.. لوٹ' کا راستہ اختیار کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے پارٹی لیڈروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں 400 سیٹیں جیتنے کا ہدف رکھیں۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر جی کشن ریڈی، او بی سی کے قومی صدر ڈاکٹر لکشمن اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.