ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال کی تقدیرہ بیگم پدما شری اعزاز سے سرفراز - Takdira Begum Padma shri Award - TAKDIRA BEGUM PADMA SHRI AWARD

Takdira Begum Received Padmashri Award بیربھوم ضلع کے بولپور سے تعلق رکھنے والی خاتون تقدیرہ بیگم کو کڑھائی فنکاری میں نمایاں کام انجام دینے پر حکومت کی جانب سے پدم شری اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ایوارڈ ملنے کے بعد تقدیرہ بیگم نے خوشی کا اظہار کیا۔

کپڑوں پر امبرڈری کا نمایاں کام انجام دینے والی تقدیرا بیگم پدماشری اعزاز سے سرفراز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 1:06 PM IST

کولکاتا: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کو یہاں ایک تقریب میں 67 شخصیات کو پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری ایوارڈز سے نوازا۔ محترمہ مرمو نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں تین پدم وبھوشن، آٹھ پدم بھوشن اور 56 پدم شری ایوارڈ پیش کیے۔

اعزاز حاصل کرنے والوں میں مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے بولپور سے تعلق رکھنے والی خاتون تقدیرہ بیگم کو کانتھا کڑھائی فنکاری میں نمایاں کام انجام دینے پر حکومت کی جانب سے پدم شری اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ایوارڈ ملنے کے بعد تقدیرہ بیگم نے خوشی کا اظہار کیا۔

تقدیرہ بیگم نے کہاکہ مجھے یقین نہیں ہو رہا ہے کہ اس کام کے لئے بھی اعلیٰ اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔میں بہت خوش ہوں۔میرے گھر والے، محلے کے لوگوں میں بھی خوشی پائی جارہی ہے۔اس کے لئے میں مرکزی حکومت کی بہت بہت شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہاکہ اس کام کی اہمیت میں اضافہ ہو گیا۔ نوجوان اس کام کی جانب متوجہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی کوراشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ نے پدم شری کے اعزازسے نوازا - Dr Zaheer Qazi

واضح رہے کہ صدر جمہوریہ نے سابق نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو، ڈاکٹر پدما سبرامنیم اور بندیشور پاٹھک کو پدم وبھوشن سے نوازا۔ بندیشور پاٹھک اور سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج ایم فاطمہ بی بی کو یہ اعزاز بعد از مرگ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فلم اداکار متھن چکرورتی، گلوکارہ اوشا اتھپ اور اتر پردیش کے سابق گورنر رام نائک کو پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.