ETV Bharat / bharat

سواتی مالیوال زیادتی کیس: بیبھو کمار کو پانچ دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیجا گیا - SWATI MALIWAL MOLESTATION CASE

اروند کیجریوال کے پی اے بیبھو کمار کی پیشگی ضمانت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے تیس ہزاری عدالت نے انہیں 5 دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ پولیس نے 7 روزہ ریمانڈ مانگی تھی۔ اب انہیں 23 مئی کو پیش کیا جائے گا۔

Swati Maliwal case
بیبھو کمار کو پانچ دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیجا گیا (Photo: Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 19, 2024, 10:05 AM IST

نئی دہلی: سواتی مالیوال پر حملہ کے معاملے میں ہفتہ کو تیس ہزاری کورٹ میں دیر رات بحث جاری رہی۔ دہلی پولیس نے عدالت میں بیبھو کمار پر وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ سے واقعہ سے متعلق شواہد کو ضائع کرنے کا الزام لگایا۔ جس پر بیبھو کمار کے وکیل نے کہا کہ یہ ایک سازش ہے۔ عدالت نے تفتیش کے دوران بیبھو کمار کو اپنے اہل خانہ اور وکیل سے ملنے کی اجازت دی ہے۔ اس کے علاوہ یہ کہا گیا ہے کہ طبی بنیادوں پر ضرورت پڑنے پر ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔

دہلی پولیس نے بیبھو کمار کو رات تقریباً 9.30 بجے تیس ہزاری کورٹ کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔ پولس نے بتایا کہ ملزم بیبھو کمار نے خاتون رکن اسمبلی کو بری طرح سے مارا۔ جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج ڈلیٹ کر دی گئی ہے۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ ملزم کا موبائل فون ممبئی میں فارمیٹ کیا گیا تھا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ بیبھو کمار کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ثبوت مٹانے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر پہنچے تھے۔ پولیس نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ دی گئی فوٹیج خالی تھی اور جو فون ضبط کیا گیا تھا وہ فارمیٹ کیا گیا تھا، اس لیے بیبھو کمار کو گرفتار کیا گیا۔

بیبھو کمار کے وکیل نے کہا کہ یہ واقعہ 13 مئی کو پیش آیا۔ اس کے بعد سواتی مالیوال کتنی بار وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر گئیں اس کا کوئی ریکارڈ نہیں دیا گیا ہے۔ وہ اپنی مرضی سے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو محدود مدت کے لیے ضمانت ملی ہے، الیکشن کا وقت ہے۔ ایسے میں سب سے ملنا مشکل ہے۔

دہلی پولیس نے عدالت میں کہا کہ بیبھو کمار کو حراست میں لے کر یہ معلوم کرنا ہوگا کہ انہوں نے خاتون ایم پی کے ساتھ حملہ کیوں کیا۔ تلف ہونے والے شواہد کی انکوائری ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ اس دن وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر کیا ہوا؟ اس بارے میں بھی معلومات حاصل کرنے کو کہا۔

جانیے اب تک اس معاملے میں کیا ہوا

  • 13 مئی کی صبح دہلی پولیس کو ایک فون کال موصول ہوئی، جس میں فون کرنے والے نے اپنی شناخت عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال کے طور پر کی۔ کیجریوال کے پی اے بیبھو کمار پر حملہ کا الزام لگایا۔
  • دہلی پولیس کے ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ تاہم فی الحال اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ شکایت کرنے والی خاتون سواتی مالیوال تھی یا کوئی اور۔ اس معاملے میں سواتی مالیوال کی طرف سے بھی کوئی بیان نہیں آیا ہے۔
  • اس کے بعد ایک اور کال میں تصحیح کی گئی اور کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ان کے پی اے بیبھو نے انہیں یعنی سواتی مالیوال کو مارا ہے۔
  • جب پولیس کنٹرول روم سے پولیس کی گاڑی وہاں پہنچی تو سواتی مالیوال نے بتایا کہ ان پر حملہ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کروانے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تحریری طور پر رپورٹ دیں گی۔
  • تین دن بعد 16 مئی کو سواتی مالیوال نے بیبھو کمار پر حملہ کا الزام لگاتے ہوئے رپورٹ درج کرائی۔
  • ازخود نوٹس لیتے ہوئے قومی کمیشن برائے خواتین نے بیبھو کمار کو 17 مئی کو صبح 11 بجے حاضر ہونے کو کہا تھا، لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے۔
  • 18 مئی کی شام کو دہلی پولیس نے بیبھو کمار کو سی ایم کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔
  • 18 مئی کی رات تیس ہزاری کورٹ نے بیبھو کمار کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردی اور دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد انہیں 5 دن کے ریمانڈ پر بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.