ETV Bharat / bharat

کیجریوال کے پی اے بیبھو کمار کے خلاف ایف آئی آر درج، سواتی مالیوال نے تھپڑ اور پیٹ میں لات مارنے کا الزام لگایا - SWATI MALIWAL MOLESTATION CASE

دیر رات، دہلی پولیس نے سواتی مالیوال کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے میں اروند کیجریوال کے پی اے بیبھو کمار کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ جس کے بعد سواتی ایمس اسپتال پہنچیں، خیال کیا جا رہا ہے کہ یہاں کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا علاج کیا۔

پولیس نے دیر رات ایمس میں سواتی مالیوال کا علاج کرایا،پیر میں چوٹ کی وجہ سے انہیں لنگڑاتے دیکھا گیا
پولیس نے دیر رات ایمس میں سواتی مالیوال کا علاج کرایا،پیر میں چوٹ کی وجہ سے انہیں لنگڑاتے دیکھا گیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2024, 7:45 AM IST

Updated : May 17, 2024, 9:39 AM IST

نئی دہلی: راجیہ سبھا کی رکن سواتی مالیوال کا جمعرات کی رات دیر گئے ایمس میں دہلی پولیس کے ذریعہ علاج کرایا گیا۔ اس معاملے میں پہلے دہلی پولیس نے سی ایم کیجریوال کے قریبی بیبھو کمار کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

ذرائع کے مطابق دہلی پولیس عآپ ایم پی سواتی مالیوال کو میڈیکل چیک اپ کے لیے ایمس لے گئی تھی۔ وہ یہاں تقریباً 2 گھنٹے ٹہری رہیں اور صبح تقریباً 3.26 بجے ان کی کار کو ایمس سے نکلتے دیکھا گیا۔ سواتی صبح 4 بجے اپنے گھر پہنچی۔ جس لمحے وہ گاڑی سے نیچے اتری، وہ ٹھیک سے چل نہیں پا رہی تھیں۔

معلومات کے مطابق سواتی نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ اروند کیجریوال کے پی اے بیبھو کمار نے اسے تھپڑ مارا، پیٹ پر مارا اور لات ماری۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ، “سواتی مالیوال پولیس کو اپنا بیان دیتے ہوئے جذباتی ہوگئیں اور اس معاملے میں سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ دہلی پولیس سے شکایت کرنے کے بعد سواتی مالیوال نے بھی ایکس پر ایک پوسٹ کرکے بی جے پی سے اس واقعہ پر سیاست نہ کرنے کی درخواست کی۔

مزید پڑھیں:عآپ نے سواتی مالیوال کو راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ نامزد کیا

ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل سیل اور کرائم برانچ کی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ اس کی لوکیشن کا پتہ لگایا جا رہا ہے اور دہلی پولیس کی کئی ٹیمیں اس پر کام کر رہی ہیں۔ 'اس سے پہلے، قومی کمیشن برائے خواتین این سی ڈبلیو نے مبینہ حملے کے سلسلے میں بیبھو کمار کو 17 مئی کو طلب کیا تھا۔

Last Updated : May 17, 2024, 9:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.