ETV Bharat / bharat

دہلی شراب گھوٹالہ: ای ڈی کی کویتا کو نوٹس کے معاملہ کی سپریم کورٹ میں سماعت - دہلی شراب گھوٹالہ

Delhi Liquor Scam Case: دہلی شراب گھوٹالہ کیس کی سماعت پیر کو سپریم کورٹ میں ہوئی۔ ای ڈی نے عدالت کو بتایا کہ بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا سمن کو لینے سے انکار کررہی ہیں۔

Delhi liquor scam case
دہلی شراب گھوٹالہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 6:04 PM IST

حیدرآباد: دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں بی آر ایس ایم ایل سی کلواکنٹلا کویتا کو ای ڈی کے سمن پر سپریم کورٹ میں دوبارہ سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ان کے وکیل کپل سبل نے حتمی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

غور طلب ہو کہ دہلی شراب گھوٹالہ معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کی بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کو نوٹس کے معاملہ کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ کویتا کی طرف سے رجوع ہوتے ہوئے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کپل سبل نے اس معاملہ کی حتمی سماعت پر زور دیا۔

جسٹس ایم ترویدی اور جسٹس پنکج متل پر مشتمل بنچ نے اس مہینے کی 16 تاریخ تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ مختلف معاملات میں جاری کردہ احکامات اور ریکارڈ کی جانچ کی جانی چاہئے۔ اس درخواست کے قبل ازیں سماعت ابھشیک بنرجی اور نلینی چدمبرم کے معاملہ سے منسلک کی گئی تھی۔ قبل ازیں ای ڈی کے وکیل نے بنچ سے کہا کہ ایم ایل سی کویتا سمن قبول نہیں کررہی ہیں اور پوچھ تاچھ کے لئے حاضر نہیں ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا اور تلنگانہ کے سابق وزیرای راجندر کی کاروں کی تلاشی

کپل سبل نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے پچھلی سماعت میں کہا تھا کہ سمن جاری نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای ڈی کی نوٹس غیر قانونی ہیں۔ بنچ نے واضح کیا کہ 16 تاریخ کو ہونے والی سماعت میں تمام معاملات کا ایک ساتھ جائزہ لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.