ETV Bharat / bharat

بھارت جوڑو نیائے یاترا کے لیے گوہاٹی میں سخت حفاظتی انتظامات

Rahul Gandhi in Assam بھارت جوڑو نیائے یاترا کے آفیشل ہینڈل کے مطابق راہل گاندھی یاترا کے بعد آسام میں کانگریس کیڈر سے خطاب کریں گے۔ 1:20 بجے کانگریس ایک پریس کانفرنس بھی کرے گی۔

Rahul Gandhi in Assam
Rahul Gandhi in Assam
author img

By ANI

Published : Jan 23, 2024, 2:17 PM IST

گوہاٹی: راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا نے آسام سے منگل کو دسویں دن اپنی یاترا دوبارہ شروع کیا۔ یاترا کے دوران کھناپارہ کے علاقے میں بھاری حفاظتی دستے تعینات کیے گئے تھے۔ یاترا کے لیے گوہاٹی کا کھناپارہ علاقے میں جہاں راہل گاندھی کی یاترا آج پہنچے گی، وہاں بیریکیڈنگ اور پولیس اہلکاروں کی بھاری تعیناتی تھی۔

ایکس پر پوسٹ کیے گیے بھارت جوڑو نیائے یاترا کے آفیشل ہینڈل کے مطابق راہل گاندھی یاترا کے بعد آسام میں کانگریس کیڈر سے خطاب کریں گے۔ 1:20 بجے کانگریس ایک پریس کانفرنس بھی کرے گی۔ جہاں سے پھر وہ اپنی یاترا دوبارہ شروع کریں جو آسام کے بشنو پور میں رکے گی۔ آسام کانگریس کے صدر بھوپین کمار بورہ نے کہا کہ راہل گاندھی کا نام کسی بدعنوانی کے کیس میں نہیں ہے، راون کون ہے؟ آج آسام میں خواتین پورے ملک میں سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں۔ اس لیے راون جہاں بھی ہوگا، خواتین غیر محفوظ ہوں گی۔

  • #WATCH | Guwahati, Assam: During Bharat Jodo Nyay Yatra, Congress MP Rahul Gandhi says "I wanted to come to your university and talk to you, understand what you are facing and try and see in my own little way if I could have helped you. The Home Ministry of India called up the CM… pic.twitter.com/Jc4uAlOXjx

    — ANI (@ANI) January 23, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ناگون میں راہل گاندھی پر حملہ کرنے والے ریمارکس پر آسام کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج آپ راون کے بارے میں کیوں بات کر رہے ہیں؟ کم از کم آج رام کے بارے میں بات کریں۔ ہمیں 500 سال بعد رام کے بارے میں بات کرنے کا موقع ملا ہے۔ ہمیں صرف ان کے بارے میں بات کرنی چاہئے نہ کہ راون کے بارے میں۔ راہل گاندھی پیر کو بٹادروا تھان پہنچے تھے۔ جہاں انہیں مندر میں جانے سے روک دیا گیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں نے کون سا جرم کیا ہے کہ میں مندر نہیں جا سکتا؟ میں مندر جانا چاہتا ہوں، اس میں کیا غلط ہے؟ پہلے ہمیں بلایا گیا تھا لیکن اب انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ ہم نہیں جا سکتے۔ کانگریس لیڈر نے پران پرتیشٹھا سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی پر واضح تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاید آج صرف ایک شخص ہی مندر جا سکتا ہے۔

راہل گاندھی نے آسام میگھالیہ سرحد کے دورے کے دوران ایک بس سے طلباء اور دیگر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "میں آپ کی یونیورسٹی آنا چاہتا تھا،" آپ سے مخاطب ہونا چاہتا تھا، آپ کی بات سننا چاہتا تھا۔ لیکن ہندوستان کے وزیر داخلہ نے آسام کے وزیر اعلی کو فون کیا اور وزیر اعلی کے دفتر نے یونیورسٹی ذمہ داران کو بلایا اور کہا کہ راہل گاندھی کو طلباء کے ساتھ بات چیت کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: راہل گاندھی کی نیائے یاترا 29 جنوری کو بہار میں داخل ہوگی، نتیش بھی ہوں گے شامل: کانگریس

کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر سخت حملہ کرتے ہوئے آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ پہلے راہل ان سے ڈرتے تھے، لیکن اب وہ اپنے بچے سے بھی ڈرنے لگے ہیں۔ راہل گاندھی نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی اور آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما سے خوفزدہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی دن میں خواب دیکھ رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.