ETV Bharat / bharat

اے ایم یو داخلہ امتحانات کے لیے سخت انتظامات، وائس چانسلر نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا - AMU entrance exams

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 7, 2024, 10:20 PM IST

داخلہ امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ ہال ٹکٹ اور قلم، پنسل وغیرہ کے علاوہ میٹل سے لیس دیگر کوئی آلہ /شئے لے کر نہ آئیں، ورنہ انھیں امتحان گاہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ایسی ممنوعہ اشیاء کو رکھنے کا بندوبست امتحان گاہ پر نہیں ہوگا اس لیے بہتر ہے کہ ایسی اشیاء کو امیدوار گھر پرہی رکھ کر آئیں۔

اے ایم یو داخلہ امتحانات کے لیے سخت انتظامات
اے ایم یو داخلہ امتحانات کے لیے سخت انتظامات (Image Source: ETV Bharat)

علیگڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے 8، 9 اور 10 جون کو بی اے (آنرز)، بی اے بی ایڈ، بی ایس سی بی ایڈ، بی ایس سی (آنرز)، بی کام (آنرز)، ایم بی اے، ایم بی اے (آئی بی)، ایم بی اے (آئی بی ایف)، ایم بی اے (فنانس مینجمنٹ)، ایم بی اے (ٹی ٹی ایم)، ایم ایس ڈبلیو، ایم آئی آر ایم، ایم ایچ آر ایم، ایم بی اے (ایگری بزنس)، گیارہویں کلاس، بی ٹیک، بی آرک اور بی اے ایل ایل بی وغیرہ کے داخلہ امتحانات کو شفاف طریقے سے اور خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے سلسلہ میں یونیورسٹی کے اعلیٰ افسران کی آج ایک میٹنگ ہوئی۔ جس میں سبھی سنٹروں کے سپرنٹنڈنٹس کے ساتھ رجسٹرار محمد عمران آئی پی ایس، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر مجیب اللہ زبیری، انچارج پراکٹر پروفیسر حشمت علی خاں اور او ایس ڈی کنٹرولر پروفیسر احتشام الدین موجود تھے۔

اے ایم یو داخلہ امتحانات کے لیے سخت انتظامات، وائس چانسلر نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا
اے ایم یو داخلہ امتحانات کے لیے سخت انتظامات، وائس چانسلر نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا (ETV Bharat)

میٹنگ میں رجسٹرار محمد عمران نے ایک پرزنٹیشن کے ذریعہ سنٹر سپرنٹنڈنٹس کو نقل کی روک تھام کے سلسلہ میں تمام ضروری معلومات فراہم کیں۔ اس کے ساتھ ہی تمام سینٹروں کے منتظمین کو داخلہ امتحانات کو خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لیے ضروری ہدایات دی گئیں اور انہیں ہر قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی گئی۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ داخلہ امتحانات کے سلسلہ میں تمام ضروری اقدامات اور سخت انتظامات کر رہی ہے۔ امیدواروں کو امتحان ہال میں کسی بھی قسم کا آلہ، موبائل فون، گھڑی وغیرہ اپنے ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یونیورسٹی کنٹرولر ڈاکٹر مجیب اللہ زبیری نے بتایا کہ امتحانی مراکز پر ڈور فریم میٹل ڈیٹیکٹرز لگائے گئے ہیں جہاں پراکٹوریل ٹیم، میٹل ڈیٹیکٹرز کے ساتھ تعینات ہوگی اور تمام امیدواروں کو میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ کے بعد ہی امتحان گاہ میں داخل ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایڈمنسٹریٹیو بلاک میں پراکٹوریل ٹیم کے اراکین کو میٹل ڈیٹیکٹر کے درست استعمال کی تربیت بھی فراہم کی گئی۔

داخلہ امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ ہال ٹکٹ اور قلم، پنسل وغیرہ کے علاوہ میٹل سے لیس دیگر کوئی آلہ /شئے لے کر نہ آئیں، ورنہ انھیں امتحان گاہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ایسی ممنوعہ اشیاء کو رکھنے کا بندوبست امتحان گاہ پر نہیں ہوگا اس لیے بہتر ہے کہ ایسی اشیاء کو امیدوار گھر پرہی رکھ کر آئیں۔

وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے رجسٹرار محمد عمران اور ڈاکٹر مجیب اللہ زبیری کے ہمراہ آج فیکلٹی آف آرٹس، سوشل سائنس فیکلٹی اور ویمنس کالج سمیت مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا، وہاں کے انتظامات کو دیکھا اور ضروری ہدایات بھی دیں۔ داخلہ امتحان کے دوران بھی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون، امتحانات کنٹرولر، رجسٹرار اور پراکٹر اور ان کی ٹیم کے ارکان کے ہمراہ امتحانی مراکز کا جائزہ لیں گی۔

وائس چانسلر نے امتحانی مراکز پر ڈیوٹی پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں سمیت تمام متعلقہ اہلکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی پوری تندہی کے ساتھ انجام دیں۔ اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وہ وقت پر امتحان گاہ پہنچیں، سنٹر سپرنٹنڈنٹ ان کی حاضری کی رپورٹ کنٹرول روم کو ارسال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے کہ امتحانی مراکز کی دیکھ بھال اور چاق و چوبند نظام میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور امتحانات سخت نگرانی میں انجام پذیر ہوں۔

یہ داخلہ امتحانات مقررہ تاریخوں میں صبح سے شام تک دو شفٹوں میں ہوں گے۔ رجسٹرار محمد عمران نے بتایا کہ اگر داخلہ امتحانات کے دوران کسی امیدوار کے پاس سے کوئی ممنوعہ شئے برآمد ہوئی، انھیں نقل کرتے ہوئے یا کسی دیگر ممنوعہ سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے قانونی کارروائی کی جائے گی جس میں ایف آئی آر درج کرانا بھی شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.