ETV Bharat / bharat

سماجوادی پارٹی کے لیڈر گنتی سے قبل ہی گھروں میں نظربند، اکھلیش یادو کا سخت اعتراض - Akhilesh on House Arrest - AKHILESH ON HOUSE ARREST

آج لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی ہونے والی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے پیر کو الزام لگایا کہ ان کی پارٹی کے کئی لیڈروں کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

Samajwadi Party leaders put under house arrest before counting, Akhilesh Yadav objects
سماجوادی پارٹی کے لیڈروں کو گنتی سے قبل ہی گھروں میں نظربند کیا گیا، اکھلیش یادو نے جتایا اعتراض (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 4, 2024, 6:27 AM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے لکھا کہ سپریم کورٹ، سی ای سی، ڈی جی پی کو اس حقیقت کا فوری نوٹس لینا چاہئے کہ مرزا پور، علی گڑھ، قنوج کے علاوہ اتر پردیش کے کئی اضلاع میں ضلع مجسٹریٹ اور پولس انتظامیہ اپوزیشن سیاسی جماعتوں اور کارکنوں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، غیر قانونی طریقہ سے گھروں میں نظربند کر رہی ہے تاکہ وہ ووٹوں کی گنتی میں حصہ نہ لے سکیں۔ ہر کسی کو اپنی رائے کا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے اور یہ اس سے بھی بڑھ کر ہے جب عدالت کے لگائے گئے کیمروں کے سامنے بھی کوئی بر سر اقتدار حکومت فراڈ کرنے کی جرات کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کو فوری طور پر روکا جائے اور انتظامی طور پر حراست میں لیے گئے لوگوں کو فوری رہا کیا جائے۔ جب تمام سیاسی جماعتیں پرامن طریقے سے کام کر رہی ہوں تو حکومت اور انتظامیہ کو کوئی ایسا غیر اخلاقی کام نہیں کرنا چاہیے جس سے عوام میں غصہ پیدا ہو۔ امید ہے کہ ایسے متعصب ڈی ایم اور انتظامی افسران کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے گا اور ووٹوں کی گنتی امن کے ماحول میں کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.