کولکتہ: لوک سبھا انتخابات 2024 اور اسمبلی ضمنی انتخابات کے بعد کولکتہ میں بی جے پی کی ریاستی سطح کی میٹنگ ہوئی۔ جس میں مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے وزیر اعظم نریندر مودی کے 'سب کا ساتھ سب کا وکاس' نعرے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
#WATCH | At BJP state executive meeting in Kolkata, West Bengal LoP and BJP leader Suvendu Adhikari says, " ...i had spoken about nationalist muslims and you too had said 'sabka saath, sabka vikas'. but i will not say this anymore. instead, we will now say, 'jo hamare saath, hum… pic.twitter.com/mvqKGuJ9iN
— ANI (@ANI) July 17, 2024
میٹنگ میں شوبھندو ادھیکاری نے کہا کہ یہ 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس کا نعرہ قوم پرست مسلمانوں کے بارے میں کہا گیا تھا۔ لیکن میں اب یہ نہیں کہوں گا۔ اس کے بجائے اب ہم 'جو ہمارے ساتھ، ہم ان کے ساتھ' کا نعرہ لگائیں گے۔ بی جے پی لیڈر نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی میں اقلیتی محاذ کی بھی اب کوئی ضرورت نہیں ہے اور اسے بھی بند کر دینا چاہئے۔ اس کے علاوہ شوبھندو نے اپنی تقریر میں ہندوؤں اور آئین کو بچانے کی بھی بات کہی۔ انہوں نے بی جے پی کارکنوں سے ان کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔
شوبھندو ادھیکاری کے متنازعہ بیان کی وضاحت
اس متنازع بیان کی میڈیا میں بحث شروع ہونے کے بعد شوبھندو ادھیکاری نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی بیان ہے۔اس کا پارٹی کے نظریے سے کوئی تعلق نہیں۔ وزیر اعظم نے یہ نعرہ دیا تھا، جو آج بھی ہے۔ ایک بی جے پی کارکن کے طور پر انہوں نے انتہائی دکھ کے ساتھ یہ کہا کہ پارٹی کو اپنے کارکنوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے نہ کہ ان لوگوں کے ساتھ جو بی جے پی کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔
#WATCH | Kolkata: West Bengal LoP and BJP leader Suvendu Adhikari says, " that slogan was given by the pm and it remains. as a bjp functionary, with heavy pain, i kept my point forward that the bjp's state unit should stand with the party workers, and not with those who do not… pic.twitter.com/mdyFwp980D
— ANI (@ANI) July 17, 2024
شوبھندو نے کہا کہ یہ ایک سیاسی بیان ہے اور اس کا وزیر اعظم نریندر مودی کے 'سب کا ساتھ سب کا وکاس' نعرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جب میں اپنے حلقے میں جاتا ہوں تو وہاں کے ترقیاتی کاموں سے ہندو اور مسلمان دونوں مستفید ہوتے ہیں۔ پھر بھی ہم یہی سنتے ہیں کہ بی جے پی ایک ہندو پارٹی ہے، ہمیں کالے جھنڈے دکھائے جاتے ہیں اور ہماری گاڑیوں پر پتھر پھینکے جاتے ہیں۔
اقتدار میں آنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس' کا نعرہ دیا تھا۔ بعد میں انہوں نے اس میں 'سب کا وشواس اور سب کا پرایاس' بھی شامل کیا جو کافی مقبول ہوا۔ بی جے پی نے اسے اپنی مہم میں نمایاں طور پر شامل بھی کیا۔
قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی مغربی بنگال میں 18 سیٹوں سے کم ہوکر 12 سیٹوں پر آ گئی ہے، جب کہ ٹی ایم سی نے 42 میں سے 29 سیٹیں جیت گئی۔ اس کے بعد ہوئے اسمبلی ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو چاروں سیٹوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔