پٹنہ: بہار کے سابق وزیر اعلی اور آر جے ڈی سپریمو لالو یادو نے سوشل میڈیا سائٹس ایکس پر پوسٹ کرکے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف اپنا احتجاج ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اروند کیجریوال کی گرفتاری کو 'بی جے پی کے اندر شکست کا خوف' قرار دیا۔ لالو یادو نے مودی حکومت کو بے بس قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جمہوریت کو سبوتاژ کرتی رہی ہے اور مستقبل میں بھی ایسا ہی کچھ دیکھنے کو ملے گا۔
لالو یادو نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو غیر منصفانہ قرار دیا۔ آپ کو بتا دیں کہ جمعہ کو ہی ای ڈی نے اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پہنچ کر ان سے پوچھ گچھ کی اور پھر انہیں گرفتار کر لیا۔ آج ای ڈی کی ٹیم اروند کیجریوال کو عدالت میں پیش کرے گی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ابھی استعفیٰ نہیں دیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اروند کیجریوال حکومت کا کام جیل سے ہی سنبھالیں گے۔
- آج کیجریوال کی عدالت میں پیشی
گرفتاری کے بعد اروند کیجریوال نے ای ڈی کے دفتر میں رات گزاری۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اہلکاروں نے گرفتاری کے بعد بھی ان سے پوچھ گچھ کی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انہیں اب تک 9 سمن بھیجے ہیں لیکن کیجریوال کسی بھی سمن پر ای ڈی کے سامنے حاضر نہیں ہوئے۔ کیجریوال نویں سمن کے خلاف دہلی ہائی کورٹ گئے لیکن وہاں سے انہیں کوئی راحت نہیں ملی۔ اب یہ پورا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ یہاں کیجریوال کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
- لینڈ فار جاب معاملہ
قابل ذکر ہے کہ ریلوے میں زمین کے بدلے نوکری گھپلے میں گرفتاری کی تلوار بھی لالو خاندان پر لٹک رہی ہے۔ تیجسوی یادو کو عدالت سے ضمانت مل گئی ہے۔ میسا بھارتی اور لالو یادو سمیت خاندان کے کئی افراد ضمانت پر ہیں۔ اس کے باوجود نے لالو یادو نے گیجریوال کی گرفتاری پر پوری بے باکی سے رد عمل دیتے ہوئے ان کارروائیوں کو بی جے پی کے اندر شکست کے خوف سے منسوب کیا۔ انہوں نے تک بندی کرتے ہوئے کہا کہ ’’ان کا جانا یکدم طے ہے، اسی لیے ان میں اتنا بھَے ہے۔''
مزید پڑھیں:
دہلی شراب گھوٹالہ: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ای ڈی نے گرفتار کر لیا - CM Kejriwal Arrested
شراب گھوٹالہ کیا ہے؟ - What Is Liquor Scam