ETV Bharat / bharat

اداکارہ جیا پردا مفرور قرار، پولیس ڈھونڈ کر عدالت میں پیش کرے - جیا پردا

Jaya Prada Absconding رام پور کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے اداکارہ اور سابق ممبر پارلیمنٹ جیا پردا کو مفرور قرار دے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ اداکارہ کو ڈھونڈ کر عدالت میں پیش کرے۔ اس سے قبل عدالت نے جیا پردا کے خلاف سات بار غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر چکی تھی۔

Jayaprada
اداکارہ جیا پردا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 27, 2024, 9:02 PM IST

سینئر پراسیکیوشن افسر امرناتھ تیواری

رام پور: ریاست اترپردیش کے ضلع رام پور کی ایک ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے منگل کو معروف اداکارہ اور سابق ممبر پارلیمنٹ جیا پردا کو مفرور قرار دے دیا ہے۔ جیا پردا کے خلاف 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران بطور بی جے پی امیدوار الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ان مقدمات کی سماعت ایم پی ایم ایل اے رامپور کی خصوصی عدالت میں ہو رہی ہے۔

سینئر پراسیکیوشن افسر امرناتھ تیواری نے کہا کہ عدالت نے کئی بار جیا پردا کو سمن اور وارنٹ جاری کیے ہیں۔ لیکن وہ کسی بھی سمن کا جواب نہیں دیا۔ عدالت نے اس کے خلاف وارنٹ اور پھر ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کیا، اس کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ عدالت نے جیا پردا کے خلاف سات بار غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیے تھے۔

وکیل کے مطابق رام پور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو بھی کئی بار اداکارہ جیا پردا کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا، لیکن اس کے باوجود وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوئیں۔منگل کو جج نے جیا پردا کے رویے کے حوالے سے سخت موقف اختیار کیا اور انہیں مفرور قرار دے دیا۔ عدالت نے جیا پردا کے خلاف 82 سی آر پی سی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے رام پور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی قیادت میں ایک ٹیم بنانے اور اداکارہ کو ڈھونڈ کر 6 مارچ 2024 کو عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس 2019 میں جیا پردا کے خلاف کیمری پولیس اسٹیشن اور سوار پولیس اسٹیشن میں درج کیے گئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ 61 سالہ جیا پردا نے تیلگو اور ہندی فلموں میں کام کیا ہے۔ کچھ مشہور فلمیں جیسے شرابی، آج کا ارجن، گھر گھر کی کہانی، ماں، تحفہ، گنگا جمنا سرسوتی، آخری راستہ اور سری سری میوہ میں وہ کام کر چکی ہیں۔ اداکارہ نے تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) میں شمولیت اختیار کی تھی اور پھر بی جے پی میں شامل ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: انشورنس فراڈ کیس میں جیا پردا کو چھ ماہ قید کی سزا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.