دہلی: بھارت جوڑو کے نعروں کے درمیان ہاتھ میں بھارتی آئین کی کاپی لئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج لوک سبھا کے رکن کی حیثیت سے حلف لیا۔ جیسے ہی راہول گاندھی لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف لینے کے لیے کرسی صدارت کے قریب پہنچے تو ایوان میں ’’جودو جودو، بھارت جوڑو‘‘ کے نعرے بلند کئے گئے۔ رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد راہول گاندھی نے آئین کو ہاتھ میں اٹھائے، ’’جئے ہند جئے سمیدھان‘‘ کا نعرہ لگایا۔
کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات 2024 میں دو سیٹوں، کیرالہ میں وایناڈ اور اتر پردیش میں رائے بریلی سے انتخاب لڑا اور دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ قواعد کے مطابق انتخابی نتائج کے 14 دنوں کے اندر ایک سیٹ خالی کرنی تھی۔ کانگریس کے سابق سربراہ نے رائے بریلی حلقہ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا اور وائناڈ سیٹ خالی کردی۔
راہل گاندھی نے حلف لیا کہ ’میں، راہول گاندھی، ایوانِ نمائندگان کا رکن منتخب ہونے کے بعد، سنجیدگی کے ساتھ اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ میں بھارت کے آئین پر سچا ایمان اور وفاداری رکھوں گا جیسا کہ قانون نے قائم کیا ہے، کہ میں ہندوستان کی خودمختاری اور سالمیت کو برقرار رکھوں گا اور میں اپنے فرائض کو پوری ایمانداری کے ساتھ نبھاؤں گا۔ حلف اٹھانے کے بعد راہل گاندھی نے جئے ہند، جئے سمیدھان‘ کا نعرہ لگایا۔