ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی نے رائے بریلی کو برقرار رکھا، پرینکا گاندھی وایناڈ سے لڑیں گی الیکشن - Rahul Retains Rae Bareli

کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑگے کی راہش گاہ پر میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ راہل گاندھی رائے بریلی سیٹ کو برقرار رکھیں گے جبکہ کیرالہ کی وایناڈ سیٹ سے ان کی بہن پرینکا گاندھی ضمنی الیکشن لڑیں گی۔

کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑگے کی راہش گاہ پر میٹنگ
کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑگے کی راہش گاہ پر میٹنگ (IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 17, 2024, 7:31 PM IST

Updated : Jun 17, 2024, 7:59 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے پیر کو پارٹی سربراہ ملکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر میٹنگ کی تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ راہل گاندھی کو وایناڈ اور رائے بریلی لوک سبھا سیٹ میں سے کون سی سیٹ چھوڑنی چاہیے۔ جس کے بعد اب یہ خبر سامنے آرہی ہے کہ راہل گاندھی نے رائے بریلی سیٹ کو برقرار رکھا ہے جبکہ کیرالہ کی وایناڈ سیٹ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں سے ان کی بہن پرینکا گاندھی ضمنی الیکشن لڑیں گی۔

یہ فیصلے پیر کو کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے پارٹی سربراہ ملکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر ہونے والی بات چیت کے بعد لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ آیا راہل گاندھی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ سنبھالیں گے یا نہیں۔

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی، پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور پرینکا گاندھی واڈرا میٹنگ میں موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 میں راہل گاندھی نے وایناڈ اور رائے بریلی دونوں پارلیمانی حلقوں سے تین لاکھ سے زائد مارجن سے جیت درج کی ہے۔

رائے بریلی گاندھی خاندان کی روایتی نشست ہے جبکہ وایناڈ ایک ایسی سیٹ ہے جہاں کے لوگوں نے راہل گاندھی پر اس وقت اعتماد کیا تھا جب وہ اپنی روایتی سیٹ امیٹھی بھی ہار گئے تھے۔

اس وجہ سے راہل گاندھی کچھ دن پہلے اس کشمکش میں مبتلا رہے کہ وہ ان دونوں سیٹوں میں سے کس سیٹ کو منتخب کریں۔ اس وجہ سے جب راہل گاندھی لوک سبھا سیٹ جیتنے کے بعد پہلی مرتبہ کیرالہ پہنچے تو انھوں نے ایک جلسہ عام میں کہا کہ میرے سامنے ایک کشمکش یہ ہے کہ مجھے وایناڈ کا ایم پی رہنا چاہیے یا رائے بریلی کا۔ مجھے امید ہے کہ وائناڈ اور رائے بریلی دونوں ہی میرے فیصلے سے خوش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وائناڈ یا رائے بریلی لوک سبھا سیٹ، راہل گاندھی کشمکش میں

راہل گاندھی کو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کی قرار داد منظور

راہل گاندھی رائے بریلی اور وائناڈ میں سے کون سی سیٹ چھوڑیں گے؟ کیا پرینکا گاندھی لڑیں گی الیکشن؟

Last Updated : Jun 17, 2024, 7:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.