ETV Bharat / bharat

بی جے پی کی بدعنوانی ملک کو کمزور کر رہی ہے، پرچہ لیک معاملے پر پرینکا کی تنقید - PRIYANKA GANDHI SLAMS MODI GOVT - PRIYANKA GANDHI SLAMS MODI GOVT

پرینکا گاندھی نے نیٹ امتحان پرچہ لیک ہونے پر سخت نکتہ چینی کی۔ انہوں نے ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی مانگ کی اورمتاثرہ امیدواروں کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کی بھی مانگ کی۔ پرینکا گاندھی نے حکومت پر بدعنوانی کے ذریعے ملک کو کمزور کرنے کا الزام لگایا۔

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 22, 2024, 1:00 PM IST

نئی دہلی: امتحانی پیپر لیک معاملے میں کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کو حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ بی جے پی کے دور حکومت میں ایک قومی مسئلہ بن گیا ہے جس کی وجہ سے کروڑوں نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں ہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کا حملہ میڈیکل داخلے کے امتحان نیٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف آیا ہے جہاں یو جی سی نِٹ امتحان کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ طلبأ کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا بی جے پی کے دور اقتدار میں اب یہ عام بات ہو گئی ہے۔ طلبأ سال بھر امتحانات کی تیاری کرتے ہیں اور جب پیپر دینے جاتے ہیں تو پیپر لیک ہوجاتا ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اس پر حکومت کو سنجیدہ ہو کر سوچنا ہوگا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، پرینکا گاندھی نے کہا کہ کانگریس مطالبہ کرتی ہے کہ "نیٹ گھوٹالے" پر سخت کارروائی کی جائے تاکہ 24 لاکھ طلباء کو انصاف مل سکے۔

ایکس پر ہندی میں ایک اور پوسٹ میں، انہوں نے لکھا، "گزشتہ پانچ سالوں میں، ملک میں بھرتی کے 43 امتحانات کے پیپر لیک ہوئے ہیں۔ بی جے پی کے دور حکومت میں پیپر لیک ہمارے ملک کا ایک قومی مسئلہ بن گیا ہے جس نے کروڑوں طلبأ کا مستقبل تباہ کر دیا ہے۔"

انہوں نے الزام لگایا، "بھارت دنیا میں ایسا ملک ہے جہاں نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ہم ان نوجوانوں کو قابل بنا سکتے ہیں مگر ہو یہ رہا ہے کہ ان نوجوانوں کو ہنر مند اور قابل بنانے کے بجائے، بی جے پی حکومت انہیں کمزور بنا رہی ہے۔" پرینکا گاندھی نے کہا کہ کروڑوں ہونہار طلباء دن رات محنت کرتے ہیں، مختلف امتحانات کی تیاری کرتے ہیں، والدین سب کچھ قربان کر کے پڑھائی کا بوجھ اٹھاتے ہیں، مگر امتحان دینے سے قاصر رہتے ہیں۔

"بچے برسوں تک پوسٹ آنے کا انتظار کرتے ہیں۔ جب کوئی خالی جگہ (ویکینسی) آتی ہے تو فارم بھرنے کا خرچ آتا ہے، امتحان میں جانے کا خرچ آتا ہے، طلبأ کے والدین بھی انتظار کرتے ہیں کہ انکے بچے اب نوکری کرنے لگےیں گے مگر پیپر لیک ہوتے ہی سارے ارمانوں پر پانی پھر جاتا ہے اور ساری محنت ضائع ہو جاتی ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جمعرات کو نیٹ اور امتحانی پیپر لیکس کے معاملے میں مبینہ بے ضابطگیوں پر مرکز پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی انتخابات کے بعد "نفسیاتی طور پر ختم ہو چکے" ہیں اور اب حکومت چلانے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پیپر لیک ہونے کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ تعلیمی اداروں پر بی جے پی اور اس کی بنیادی تنظیم آر ایس ایس نے قبضہ کر لیاہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پیپر لیک ہونے کا سلسلہ اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک اس پر کوئی کاروائی نہیں کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.