ETV Bharat / bharat

پرینکا گاندھی نے الور لوک سبھا امیدوار للت یادو کی حمایت میں روڈ شو کیا - Priyanka Gandhi road show in Alwar - PRIYANKA GANDHI ROAD SHOW IN ALWAR

پولیس نے پرینکا کی گاڑی کو حفاظتی حصار میں رکھا ہوا تھا۔ وہ ایک کھلی گاڑی میں تھیں، سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت، سابق مرکزی وزیر جتیندر سنگھ، کانگریس امیدوار للت یادو، ٹیکا رام جولی سمیت کئی لیڈران ان کے ساتھ موجود تھے۔

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 15, 2024, 10:41 PM IST

الور: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کو الور لوک سبھا امیدوار للت یادو کی حمایت میں شہر میں روڈ شو کیا۔

روڈ شو کے لیے پرینکا گاندھی کا طے شدہ راستہ مقررہ تاریخ سے پہلے ہی منسوخ کر دیا گیا بتایا جا رہا ہے کہ وقت کی کمی کی وجہ سے ان کا روڈ شو پورے راستے کا احاطہ نہیں کر سکا پورے شہر میں سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات تھے مختلف مقامات پر پولیس ٹیمیں تعینات کر دی گئیں ہر پولیس افسر کو مختلف علاقے میں تعینات کیا گیا تھا۔ تین سطحی سیکورٹی کا نظام تھا۔ تقریباً ایک درجن پولیس افسران کے علاوہ تقریباً 200 پولیس اہلکار تعینات تھے۔ اس کے علاوہ سول ڈریس میں پولیس بھی تعینات تھی۔

یہ روڈ شو تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر طویل تھا۔ جس میں پرینکا گاندھی سب کو مبارکباد دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

پولیس نے پرینکا کی گاڑی کو حفاظتی حصار میں رکھا ہوا تھا۔ وہ ایک کھلی گاڑی میں تھیں، سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت، سابق مرکزی وزیر جتیندر سنگھ، کانگریس امیدوار للت یادو، ٹیکا رام جولی سمیت کئی لیڈران ان کے ساتھ موجود تھے۔

روڈ شو کمپنی باغ کے قریب شہدا یادگار سے شروع ہو کر منّی کا بڈھ، چرچ روڈ، میونسپل کارپوریشن، ہوپ سرکس، کالاکنڈ مارکیٹ، گھنٹہ گھر، کاشیرام اسکوائر، روڈ نمبر 2 تک جاری رہا۔ وقت کی کمی کی وجہ سے یہ روڈ شو کاشی رام چوراہے سے نکلتے ہی ختم ہو گیا۔ بھگت سنگھ سرکل پر سینکڑوں کارکنان انتظار کرتے رہے۔ اس روڈ شو میں الور پارلیمانی حلقہ کے آٹھ اسمبلی حلقوں کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.