دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں گذشتہ روز آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی میٹنگ بند کمرے میں منعقد کی گئی تھی جس کے اختتام پر امید تھی کہ میٹنگ میں لیے گئے فیصلے کو میڈیا کے سامنے رکھا جائے گا۔ تاہم اس میٹنگ میں یہ طے پایا کہ جمعہ کے روز صبح 11:30 پر پریس کلب آف انڈیا میں آل آنڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے بینر تلے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں میٹنگ کے فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔ اس کے لیے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان سید قاسم رسول الیاس نے پریس کلب آف انڈیا میں بکنگ کے لیے رابطہ کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ جگہ دستیاب ہے، پریس کانفرنس کی جا سکتی ہے لیکن کچھ دیر بعد ہی پریس کلب آف انڈیا کی جانب سے سید قاسم رسول الیاس سے پوچھا گیا کہ یہ کانفرنس کس موضوع پر کی جانی ہے۔ جب اس بارے میں بتایا گیا کہ یہ پریس کانفرنس گیانواپی معاملے میں وارانسی عدالت کے فیصلے پر کی جانی ہے تو انہوں نے کہا کہ ابھی بتاتے ہیں اور کچھ دیر بعد انہیں جگہ دینے سے منع کردیا گیا۔ آخر کار جمعیت علماء ہند کے صدر دفتر میں اس پریس کانفرنس کو منعقد کیا گیا۔
قابل غور بات یہ ہے کہ سید قاسم رسول الیاس خود ایک صحافی ہیں اور وہ پریس کلب آف انڈیا کے ممبر بھی ہیں۔ اس کے باوجود انہیں گیانواپی مسجد معاملے میں پریس کانفرنس کرنے کی اجازت نہیں ملی جس کا ذکر آج جمعیت میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران مولانا محمود مدنی نے کیا اور کہا کہ اب تو انہیں پریس کانفرنس کے لیے بھی جگہ دینے سے انکار کیا جا رہا ہے۔ پریس کلب والے کہتے ہیں کہ آپ اس سبجیکٹ پر بات نہیں کر سکتے تو ہم کون سے سبجیکٹ پر بات کریں؟ اگر ہمارے ساتھ کوئی معاملہ ہوا ہے تو ہم تو پریس کلب کے پاس ہی جائیں گے نا؟ آخر ہم کس کے پاس جائیں؟ کیا ہم وہاں بھی نہیں جا سکتے؟ ہم ایسی صورت حال میں پھنسے ہیں کہ ہم کیا کہیں اور کیا نہ کہیں؟
پریس کلب آف انڈیا نے گیانواپی معاملے میں مسلم جماعتوں کو جگہ دینے سے انکار کردیا - پریس کلب آف انڈیا
Press Club of India barred Muslim organizations on Gyanvapi issue پریس کلب آف انڈیا نے آج مسلم جماعتوں کو گیان واپی مسجد معاملہ پر پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا جس پر مسلم رہنماؤں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
Published : Feb 2, 2024, 8:49 PM IST
|Updated : Feb 3, 2024, 2:32 PM IST