ETV Bharat / bharat

ممتا کے 'اگر بنگال جلے گا تو دہلی بھی جلے گی..' تبصرہ پر پولیس میں شکایت درج - Complaint filed against Mamata - COMPLAINT FILED AGAINST MAMATA

ترنمول چھاترا پریشد کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ اگر بنگال جلے گا تو آسام، بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور دہلی بھی جلیں گے۔ بنرجی کے بیان کو "اشتعال انگیز" اور "ملک دشمن" قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے وکیل ونیت جندال نے ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2024, 7:47 AM IST

دہلی: سپریم کورٹ کے وکیل ونیت جندال نے ترنمول چھاترا پریشد کے ایک پروگرام میں ان کے تبصروں کے بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف دہلی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت بنرجی کے ایک بیان سے متعلق ہے، جس کے بارے میں جندال کا کہنا ہے کہ یہ بیان "اشتعال انگیز" ہے اور "ممکنہ طور پر بدامنی کو ہوا دیتا ہے"۔

شکایت میں، جندال نے ٹی ایم سی کے طلبہ ونگ کے ارکان کے ساتھ ایک عوامی میٹنگ کے دوران بنرجی کے بیان کا حوالہ دیا ہے جس میں ممتا نے مبینہ طور پر کہاکہ "یاد رکھو، اگر بنگال جلے گا تو آسام، بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور دہلی بھی جلیں گے۔" جندال کا استدلال ہے کہ یہ بیان "اشتعال انگیز" اور "ملک مخالف" ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس بیان سے علاقائی نفرت اور دشمنی کو فروغ ملے گا۔

شکایت میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممتا بنرجی بطور وزیر اعلیٰ عوام پر خاص اثر و رسوخ رکھتی ہیں۔ اپنی آئینی حیثیت کے باوجود، ان کے بیان کا مقصد بدامنی کو ہوا دینا اور ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے لیے خطرہ ہے۔ شکایت میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ممتا بنرجی کی بطور وزیر اعلیٰ پوزیشن ان کے بیان کی سنجیدگی کو بڑھاتی ہے۔ اس تبصرے سے ریاست کے اندر اور دوسرے خطوں میں وسیع پیمانے پر بدامنی پھیلنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آر جی کار اسپتال میں توڑ پھوڑ معاملے پر ممتا بنرجی نے کہا، بی جے پی اور بائیں بازو کی جماعتیں کر رہی کھیلا - RG Kar hospital vandalism

وکیل نے مزید کہا کہ "بیان کی اشتعال انگیز نوعیت، جس کا مقصد ہندوستان کے لوگوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرکے دشمنی کو بڑھانا ہے، کیونکہ بیان میں دہلی کا نام ایک ریاست کے طور پر لیا ہے، اس لئے دہلی کا ایک رہائشی ہونے کے ناطے شکایت درج کرائی گئی۔ ۔ شکایت کے بعد ممتا بنرجی کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 152، 192، 196 اور 353 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.