سرینگر: کشمیر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی 7 مارچ کو منعقد ہونے والی ریلی کے پیش نظر انتظامیہ نے سرینگر ضلع سے 7000 سے زائد سرکاری ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے انہیں مختلف ذمہ داریاں دی ہیں۔ ان ملازمین کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ تقریب کی جگہ کو پہلے سے طے شدہ شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر (SKICC) سے تبدیل کرتے ہوئے بڑے اجتماع کی گنجائش کے لیے سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم منتقل کر دیا ہے۔
ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ملازمین کی ڈیوٹی کے لیے لاجسٹک فراہم کرنے کے لیے 221 رابطہ کار اور اتنی ہی تعداد میں ڈرائیور اور بسیں بھی مقرر کی گئی ہیں۔ بیشتر ملازمین، جن کی تعداد 1825 ہے، تعلیم کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں، اس کے بعد سرینگر میونسپل کارپوریشن سے 1518 ہیں۔ سینئر افسر کے مطابق: ’’ان سب (ملازمین) کو صبح ساڑھے پانچ بجے اپنے پک اپ پوائنٹس پر پہنچنا ہے۔ ریلی میں شریک افراد مختلف شعبہ جات سے وابستہ ہیں؛ ملازمین، صحت کے کارکن، صفائی ورکرز اور سیکورتی فورسز عملہ۔ سرینگر ضلع سے 7114 ملازمین کو لے جانے کا انتظام کیا گیا ہے تاہم دوسرے اضلاع سے آنے والے ملازمین کے بارے میں (مجھے) معلومات کم ہیں، لیکن یہ یقینی طور پر ممکن ہے کہ دوسرے اضلاع سے بھی لوگ ریلی میں شرکت کریں گے۔‘‘
عہدیدار نے مزید بتایا کہ ’’جہاں تک عوام کے لیے انتظامات کا تعلق ہے، تمام ضروری انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ بخشی اسٹیڈیم کی گنجائش 30,000 سے زیادہ ہے جس کا مطلب ہے کہ سب کے لیے کافی اور مناست جگہ دستیاب ہے۔‘‘ عہدیدار نے مزید کہا کہ ’’کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (CID) نے ریلی میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء اور دیگر سرکاری ملازمین کے لیے جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا ہے۔‘‘ عہدیدار نے زور دے کر کہا کہ ’’اگرچہ جانچ پڑتال معمول کا حصہ ہے، لیکن وزیر اعظم کے دورے جیسے اہم واقعات کے سلسلے میں تفصیلات کا مکمل جائزہ لینا ضروری ہے۔‘‘
مزید پڑھیں: Outcome Of PM Modi Visit J&K: وزیراعظم مودی کے دورہ پر ڈی ڈی سی چیئرپرسن مایوس
مودی ریلی کے لیے بخشی اسٹیڈیم جیسی بڑی گنجائش والی جگہ کا انتخاب ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کا عندیہ دیتا ہے تاہم بخشی اسٹیڈی میں تیس ہزار کے قریب افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ مودی کا یہ کشمیر دورہ اگست 2019 میں دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد کا پہلا دورہ ہے اور لوک سبھا انتخابات سے قبل دورہ کافی اہمیت کا حامل ہے۔
ریلی میں سبھی شرکاء، معززین، کارکنان وغیرہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ بخشی اسٹیڈیم کے آس پاس سیکورٹی کے مزید اور پختہ انتظامات کیے گئے ہیں، سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے کہ جبکہ ڈرونز کے ذریعے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔ جبکہ آبی گزرگاہوں کے ساتھ ساتھ فورسز نے پیدل گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ دریں اثناء، نریندر مودی