نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج روزگار ایک میلے کے دوران ویڈیو کانفرنس کے ذریعے حال ہی میں منتخب ہونے والے 51,000 سے زیادہ نوجوانوں کو تقرری نامہ تقسیم کیا۔ ملک بھر میں 40 مختلف مقامات پر روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا۔ منتخب امیدواروں کو مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں اور محکموں میں تعینات کیا جائے گا۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے تقرری لیٹر حاصل کرنے والے تمام نوجوانوں کو بھی مبارکباد دی۔
#WATCH | Prime Minister Narendra Modi says, " in this festive atmosphere, today on this auspicious day, appointment letters for government jobs are being given to 51,000 youth in the employment fair. i extend my heartiest congratulations and best wishes to all of you. the process… pic.twitter.com/81VxeTYUxU
— ANI (@ANI) October 29, 2024
ان تمام نومنتخب ملازمین کو 'آئی جی او ٹی کرمایوگی پورٹل' پر دستیاب آن لائن ماڈیول 'کرمایوگی پرارمبھ' کے ذریعے بنیادی تربیت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ اس پورٹل پر 1,400 سے زیادہ ای لرننگ کورسز دستیاب ہیں جو نئے بھرتی ہونے والوں کو اپنے کردار کو مؤثر طریقے سے انجام دینے اور ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے کام کرنے کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس تہوار کے ماحول میں آج اس مبارک دن پر 51,000 نوجوانوں کو روزگار میلے میں سرکاری ملازمتوں کے لیے تقرری نامے دیے جا رہے ہیں۔ میں آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ حکومت ہند ملک کے لاکھوں نوجوانوں کو مستقل سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہاں تک کہ بی جے پی اور این ڈی اے کی حکومت والی ریاستوں میں بھی لاکھوں نوجوانوں کو تقرری لیٹر دیے گئے ہیں۔
#WATCH | Prime Minister Narendra Modi says, " our government has a special identity in haryana. the government there does provide jobs, but it does so without any expenditure and without any slip. today, i especially congratulate the youth who have received appointment letters in… pic.twitter.com/aaQuQXwW8q
— ANI (@ANI) October 29, 2024
وزیر اعظم نے ہریانہ حکومت میں تقرری لیٹر حاصل کرنے والے نوجوانوں کو بھی مبارکباد دی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہماری حکومت کی ہریانہ میں ایک خاص شناخت ہے۔ وہاں کی حکومت نوکریاں دیتی ہے، لیکن بغیر کسی خرچے اور بغیر کسی پرچی کے۔ میں خاص طور پر ان نوجوانوں کو مبارکباد دیتا ہوں جنہیں آج ہریانہ حکومت میں تقرری کے خط ملے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ہریانہ میں نئی بننے والی حکومت نے تقریباً 26,000 نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرکے ایک مثالی آغاز کیا ہے۔ اسی کے ساتھ اپنی تقریر میں پی ایم مودی نے دیوالی کی مبارک باد دیتے ہوئے ایودھیا کے رام مندر کی تعمیر کو 'بڑی خوش قسمتی' سے تعبیر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: روزگار میلے کے تحت ایک لاکھ سے زائد تقرر نامے تقسیم