نئی دہلی: اپنے قطر کے دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو دوحہ کے امیری پیلیس میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔ بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق فوجیوں کی جیل سے رہائی کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔
وزیر اعظم مودی نے آٹھ بھارتی شہریوں کی رہائی پر امیر قطر کی تعریف کی اور بھارتی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے ان کی حمایت پر امیر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ سزائے موت پانے والے آٹھ بھارتی شہریوں کی رہائی پر وزیراعظم نے کہا کہ ہم انہیں بھارت میں واپس دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے امیر کو بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
ملاقات کے دوران، پی ایم مودی نے قطر میں آٹھ لاکھ سے زیادہ مضبوط بھارتی کمیونٹی کا خیال رکھنے کے لیے امیر کا شکریہ بھی ادا کیا اور ملک کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور گہرا کرنے کے لیے بھارت کے عزم سے آگاہ کیا۔ امیری پیلس پہنچنے پر وزیراعظم مودی کا شاندار استقبال کیا گیا۔
سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ دونوں فریقین نے وفود کی سطح پر مذاکرات کئے۔ بات چیت میں اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، توانائی کی شراکت داری، خلائی تعاون، شہری انفراسٹرکچر، ثقافتی بندھن اور عوام کے درمیان روابط سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
وزیراعظم مودی کی امیر قطر سے ملاقات، جلد بھارت دورے کی دی دعوت
قطر نے جاسوسی کے الزام میں جیل میں بند بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کو رہا کردیا