ETV Bharat / bharat

پی ایم مودی پولرائزیشن اور خوف دلانے والی پرانی اسکرپٹ کا سہارا لے رہے ہیں: کانگریس - lok sabha election 2024

کانگریس نے پی ایم مودی پر الزام لگایا ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں مہنگائی، بے روزگاری جیسے اصل ایشوز کے بجائے 2002 سے چلی آرہی اپنی پولرائزیشن کی پرانی اسکرپٹ کا ہی سہارا لے رہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By PTI

Published : Apr 24, 2024, 5:17 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر پولرائزیشن اور خوف کی "پرانی اسکرپٹ" کا سہارا لینے کا الزام لگایا، اور دعوی کیا کہ انہیں حقیقی مسائل پر لوک سبھا انتخابات لڑنے کے لئے اپنی حکومت پر اعتماد نہیں ہے۔

کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کو یہ واضح کرنا چاہئے کہ وہ ذات پات کی مردم شماری کے خلاف ہیں یا حمایت میں۔ "اس سوال کا جواب 'ہاں' یا 'نہیں' میں دینا پڑے گا۔ آپ عوام کی نمائندگی کیوں نہیں کرنا چاہتے؟"

سپریہ شرینیت نے پی ایم مودی کے 'منگل سوتر' کے ریمارکس پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ 'منگل سوتر' کی اہمیت کا بھی احترام نہیں کرتے ہیں۔

شرینیت نے کہا کہ، جب الیکشن آئے تو ہم نے سوچا کہ بڑے ایشوز پر بات ہو گی، بے روزگاری اور مہنگائی پر بات ہو گی، لیکن تمام ایشوز کو ایک طرف چھوڑ دیا گیا، اس ملک کے وزیر اعظم نے وہی اسکرپٹ اٹھائی جسے وہ 2002 سے پڑھ رہے ہیں، جس میں پولرائزیشن، تقسیم، خوف اور شک کا ہے۔ شرینیت نے کہا کہ اس ملک کے وزیر اعظم کو اپنی حکومت اور پارٹی پر اتنا بھروسہ نہیں ہے کہ وہ مسائل پر بات کر کے الیکشن لڑ سکیں۔

انہوں نے کہا، "مودی جی کو کانگریس کے منشور سے بڑا مسئلہ ہے۔ لیکن میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کیونکہ آپ کے جھوٹ اور پروپیگنڈے نے کانگریس کے منشور کو ہر گھر تک پہنچا دیا ہے۔"

شرینیت نے دعویٰ کیا کہ منشور میں ذات پات کی مردم شماری کے ذکر سے پی ایم مودی کو شدید تشویش ہے۔ انھوں نے کہا کہ،" آج میں نریندر مودی جی سے پوچھنا چاہتی ہوں... کیا غریبوں کی بات کرنا غلط ہے؟ آپ کو غریبوں کی فلاح و بہبود سے کیا مسئلہ ہے؟ ہم ایکسرے کی بات کر رہے ہیں، اس میں اعتراض کیا ہے؟"

کانگریس ترجمان نے کہا کہ، مودی نے پچھلے 10 سالوں میں 'دو ہندوستان' بنائے ہیں، ایک ہندوستان ہے جہاں سبزی فروش مہنگائی سے روتا ہے اور جی 20 میں غربت چھپانے کے لیے پردہ کھینچ دیا جاتا ہے، دوسرا ہندوستان وہ ہے جہاں گلیمر ہے، جہاں انہوں نے کہا کہ لوگ مودی کے دیوانے ہیں اور ان کی پوجا کرتے ہیں۔

شرینیت نے پی ایم کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ، "نریندر مودی جی، آپ نے غریبوں کا کوئی بھلا نہیں کیا، آپ نے کووڈ کے دوران غریبوں کو چلچلاتی دھوپ میں چلنے پر مجبور کیا، کووڈ کے دوران، غریبوں کو دوائیوں اور آکسیجن کے لیے گھر گھر بھٹکنے پر مجبور کیا گیا۔ انہیں ہوائی جہاز میں سوار ہونے کا جھوٹا خواب دکھایا گیا، ایک اجارہ داری قائم کی گئی اور چھوٹے کاروباری ادارے بند کر دیے گئے۔ نوٹ بندی کے ساتھ، غریبوں کو قطاروں میں کھڑا کیا گیا،آپ (مودی) نے غریبوں کے حقوق چھین لیے"۔

شرینیت نے بی جے پی پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ ایک ویڈیو میں راہل گاندھی کے ریمارکس کو توڑ مروڑ کر ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو ہٹا کر صرف اقلیتوں کے لفظ کو نمایاں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.