ETV Bharat / bharat

دوارکا میں وزیراعظم مودی نے بحیرہ عرب میں غوطہ لگایا اور پوجا کی - گجرات

PM Modi Scuba Diving وزیر اعظم نریندر مودی اپنی آبائی ریاست گجرات میں ہیں جہاں وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے بحیرہ عرب کے ساحل پر اسکوبا ڈائیونگ کا لطف اٹھایا اور پوجا کی۔

PM Modi
وزیراعظم نے گہرے سمندر میں ایڈونچر اسکوبا ڈائیونگ کی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 25, 2024, 10:17 PM IST

دوارکا: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ریاست گجرات کے دوارکا میں ایڈونچر اسکوبا ڈائیونگ کرتے ہوئے گہرے سمندر میں ڈوبے پرانے شہر دوارکا کے درشن کرکے پوجا پاٹھ کیا۔ پی ایم مودی نے ایڈونچر سمجھی جانے والی اسکوبا ڈائیونگ کے ذریعے گہرے سمندر میں شری کرشنا کے قدیم شہر دوارکا کا بھی درشن کیا۔

اس سے قبل انہوں نے لکشدیپ میں ایڈونچر اسکوبا ڈائیونگ کی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آثار قدیمہ کے ماہرین نے دوارکا شہر پر کافی تحقیق کی ہے جس کی وجہ سے مجھے کئی سالوں سے قدیم دوارکا کے درشن اور دیکھنے کی خواہش تھی۔ میرا یہ خواب آج پورا ہو گیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ آج جب مجھے بھگوان شری کرشن کی مقدس سرزمین پر جانے کا موقع ملا، میں نے سمندر میں واقع قدیم شہر دوارکا کا دورہ کیا اور قدیم عظمت اور الوہیت کا تجربہ کیا۔ میں بھگوان شری کرشن کو یاد کرکے قدیم شہر دوارکا کو مور کے پنکھ پیشکش کرتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اگلے تین ماہ تک من کی بات نشر نہیں ہوگی: پی ایم مودی

انہوں نے کہا کہ اس درشن کے دوران 21ویں صدی میں ہندوستان کی شان و شوکت کی تصویر بھی میری آنکھوں کے سامنے چمک رہی تھی۔ قدیم شہر دوارکا کا دورہ کرنے کے بعد ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے میرا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔ سوراشٹرا میں بحیرہ عرب کے ساحل پر عقیدت اور سیاحت کا ایک اور موتی جڑا ہے۔ گجرات حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ سیاح اسکوبا ڈائیونگ کے ذریعے اصل دوارکا کا دورہ کر سکیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.