ETV Bharat / bharat

وزیراعظم مودی کی پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد - شہباز شریف

PM Modi Congratulates Shehbaz Sharif پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہنما شہباز شریف نے گزشتہ اتوار کو قومی اسمبلی 201 ووٹ حاصل کرکے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد پیر کے روز ایوان صدر میں پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھایا۔

PM Modi congratulates Shehbaz Sharif
وزیراعظم مودی نے پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 3:20 PM IST

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو شہباز شریف کو پاکستان کے 24 ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں پی ایم مودی نے شہباز شریف کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کو پاکستان کے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھانے پر آپ کو مبارکباد۔

PM Modi congratulates Shehbaz Sharif
وزیراعظم مودی کا شہباز شریف کو مبارک باد

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہنما شہباز شریف نے گزشتہ اتوار کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد پیر کے روز ایوان صدر میں وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا۔ حلف برداری ملک کے مختلف حصوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے مظاہروں کے درمیان منعقد ہوئی۔

پاکستان کے صدر عارف علوی نے ایوان میں شہباز شریف سے حلف لیا۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی حلف برداری کی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر، سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔

شہباز شریف اتوار کو قومی اسمبلی میں 201 ووٹ حاصل کرنے کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے حریف عمر ایوب خان کو شکست دی جن کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں حکومت سازی چھ پارٹیوں کے اتحاد سے بنی ہے کیونکہ عام انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو سادہ اکثریت حاصل نہیں ہوسکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

شہبازشریف نے پاکستان کے 24ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی پہلی ہی تقریر میں مسئلہ کشمیر پر کیا کہا؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.