ETV Bharat / bharat

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج، چھ بلوں کو پاس کرانے کا منصوبہ - Budget 2024

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج بتاریخ 22 جولائی سے شروع ہو رہا ہے اور 12 اگست کو ختم ہوگا۔ اس میں عام بجٹ کے علاوہ حکومت کی جانب سے تقریباً 6 بل بھی پاس کرانے کے لیے شیڈول میں رکھے گئے ہیں۔ لیکن اپوزیشن کے تیور اور لوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے یہ اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے۔ ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ انامیکا رتنا کی رپورٹ۔۔۔

22 جولائی سے پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس
بائیس جولائی سے پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 21, 2024, 7:34 AM IST

Updated : Jul 22, 2024, 9:33 AM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج یعنی 22 جولائی سے شروع ہو رہا ہے۔ اس سیشن میں مودی حکومت اپنی تیسری مدت کا پہلا بجٹ پیش کرے گی، جس سے عوام کو بھی بہت زیادہ توقعات ہیں۔ 23 جولائی کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن ایوان میں عام بجٹ پیش کریں گی۔ حکومت بجٹ اجلاس کے دوران اختصاصی بل (Appropriation Bill) بھی پاس کرے گی۔ اس کے علاوہ حکومت جموں و کشمیر کا بجٹ بھی بحث کے بعد منظور کرے گی۔

اس سیشن میں حکومت نے چھ بل بھی شیڈول کیے گئے ہیں، جنہیں حکومت سیشن کے دوران ہی پاس کرانے کی کوشش کرے گی۔ فنانس بل کے علاوہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ بل، بوائلرز بل، بھارتی وایویان بل، کافی پروموشن اینڈ ڈیولپمنٹ بل اور ربر پروموشن اینڈ ڈیولپمنٹ بل شامل ہیں۔

پارلیمنٹ کے اجلاس سے پہلے، حکومت نے اتوار 21 جولائی کو ایک آل پارٹی بلائی، جس میں ​​وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی قیادت حکمراں جماعتوں کے لیڈران سمیت اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں کانوڑ یاترا کے روٹ پر ٹھیلے والوں اور دکانداروں کو نام ظاہر کرنے کے فرمان سمیت دیگر مسائل حاوی رہے۔

اپوزیشن کے پاس بھی حکومت کے خلاف کئی مسائل ہیں جن میں مہنگائی، ٹرین حادثہ، اگنیور یوجنا، جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں فوجیوں کی شہادت، کانوڑ یاترا کے روٹ پر پڑنے والی دکانوں اور اسٹالز پر مالکوں کا نام لکھنے کا یوگی حکومت کا فرمان جیسے ایشوز پر پوری اپوزیشن متحرک ہو کر ایوان میں بھی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کرے گی، جس کے دفاع میں حکومت بھی اپنی حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو کانگریس اور سماج وادی پارٹی این ڈی اے حکومت کے خلاف کئی پاور پوائنٹ ایشوز تیار کر رہی ہیں جس سے حکومت کو گھیرا جا سکے۔

این ڈی اے اور اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں شامل

تاہم پارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز سے قبل لوک سبھا سکریٹریٹ نے ایک بزنس ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دی ہے، جس میں تمام پارٹیوں کے لیڈروں کو جگہ دی گئی ہے۔ اس کمیٹی کے چیئرمین لوک سبھا اسپیکر خود ہیں۔ اس کے علاوہ بی جے پی کی جانب سے نشی کانت دوبے، انوراگ سنگھ ٹھاکر، بھرتری ہری مہتاب، پی پی چودھری، بیجینت پانڈا، ڈاکٹر سنجے جیسوال کو کمیٹی میں رکھا گیا ہے۔ کانگریس سے کے سریش، گورو گوگوئی، ٹی ایم سی سے سدیپ بندوپادھیائے، ڈی ایم کے سے دیاندھی مارن، شیو سینا یو بی ٹی سے اروند ساونت کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ یہی کمیٹی لوک سبھا میں قانون سازی کے کام کا شیڈول بھی تیار کرتی ہے۔

این ڈی اے پارٹیوں کو اعتماد میں لینے کی کوشش

ان سب باتوں کے باوجود حکومت کو اچھی طرح معلوم ہے کہ اس اجلاس میں کچھ ایسے ایشوز ہیں جنہیں اٹھا کر اپوزیشن نہ صرف ایوان میں ہنگامہ برپا کرے گی بلکہ حکومت میں شامل کچھ اتحادیوں کی حمایت بھی حاصل کر سکتی ہے۔ اس لیے حکومت این ڈی اے پارٹیوں کے ساتھ میٹنگ کر کے انہیں اعتماد میں لینے کی کوشش کر سکتی ہے۔

گزشتہ اجلاس میں ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے این ڈی اے کی مختلف پارٹیوں کے ترجمانوں کا ایک گروپ بنانے کی بات کی تھی جو میڈیا میں حکومت کے ان ایشوز کا جواب دے گا۔ اس کے علاوہ تمام اراکین اسمبلی کو ہدایت کی گئی کہ وہ بے جا بیانات دینے سے گریز کریں اور ترجمانوں کو اپنا کام کرنے دیں۔ اس کا اثر اس اجلاس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود یہ اجلاس طوفانی ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ اجلاس میں اپوزیشن جارحیت کا مظاہرہ کرکے ایک مثال پیش کر چکا ہے۔

مزید پڑھیں: راہل گاندھی بجٹ اجلاس کے دوران عوامی مسائل اٹھانے تیار - Parliament Session 2024

سب سے زیادہ کس وزیر خزانہ نے ریکارڈ تعداد میں بجٹ پیش کیا، جانیں کون کس نمبر پر ہے؟

Last Updated : Jul 22, 2024, 9:33 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.