ETV Bharat / bharat

گیان واپی کی سائٹنفک سروے رپورٹ دونوں فریق کو فراہم کرنے کا حکم

Order to provide scientific survey report ڈسٹرکٹ جج ڈاکٹر اجئے کرشنا وشویش کی عدالت نے اپنے حکم نامہ میں کہا کہ عدالت کا ماننا ہے کہ اے ایس آئی کے ذریعہ تیار کی گئی سروے رپورٹ کی کاپیاں دونوں فریق کو فراہم کی جانی چاہئے تاکہ اگر کوئی اعتراض ہو تو وہ درج کراسکتے ہیں۔

گیان واپی
گیان واپی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 24, 2024, 9:07 PM IST

Updated : Jan 25, 2024, 6:12 AM IST

وارانسی: اترپردیش کے ضلع وارانسی کی ضلع عدالت نے بدھ کو آرکائیولوجیکل سروے آف انڈیا(اے ایس آئی) کے ذریعہ گیان واپی احاطے کے کئے گئے سائنٹفک سروے کی رپورٹ کی ہارڈ کاپی فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت چھ فروری کو ہوگی۔

ڈسٹرکٹ جج ڈاکٹر اجئے کرشنا وشویش کی عدالت نے اپنے حکم نامہ میں کہا کہ عدالت کا ماننا ہے کہ اے ایس آئی کے ذریعہ تیار کی گئی سروے رپورٹ کی کاپیاں دونوں فریق کو فراہم کی جانی چاہئے تاکہ اگر کوئی اعتراض ہو تو وہ درج کراسکتے ہیں۔

ہندوفریق کے وکیل وشنو شنکر جین نے بتایا کہ ضلع جج اجئے کرشن وشویش نے ہندو فریق کے وکیلوں کی عرضی پر مدعی اور مدعا علیہ دونوں کو گیان واپی مسجد احاطے کی اے ایس آئی سروے رپورٹ کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

جین نے بتایا کہ گیان واپی مسجد احاطے کی اے ایس آئی سروے رپورٹ کی ہارڈ کاپیاں سیل بند لفافے میں دی جائیں گی جو 18دسمبر کو عدالت میں پیش کی گئی تھی۔ مسلم فریق نے ای میل پر اے ایس آئی سروے رپورٹ کی کاپیاں شیئر کرنے کے قدم پر اعتراض کا اظہار کیا تھا جس پر ضلع عدالت نے سیل بند لفافے میں ہارڈ کاپیاں فراہم کرنے کو کہا ہے۔

یواین آئی۔

Last Updated : Jan 25, 2024, 6:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.