ETV Bharat / bharat

بجٹ اجلاس کے پہلے ہی دن نیٹ پیپر لیک معاملے پر راہل گاندھی نے لگائی حکومت کی کلاس - Rahul Gandhi on NEET Paper Leak - RAHUL GANDHI ON NEET PAPER LEAK

آج سے پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس شروع ہو چکا ہے۔ اجلاس کے پہلے ہی دن لوک سبھا میں اپوزیشن نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر مودی حکومت کو گھیر لیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Image: Sansad TV Video)
author img

By ANI

Published : Jul 22, 2024, 12:13 PM IST

نئی دہلی: لوک سبھا میں بجٹ اجلاس کے پہلے ہی دن نیٹ پیپر لیک معاملے پر ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔ اپوزیشن اس معاملے میں مرکزی وزارت تعلیم کو گھیر رہی ہے۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ، یہ بات پورے ملک پر عیاں ہے کہ ہمارے امتحانی نظام میں نہ صرف نیٹ بلکہ تمام بڑے امتحانات میں بہت سنگین مسئلہ ہے۔ وزیر (دھرمیندر پردھان) نے اپنے علاوہ سب کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ مجھے یہ بھی نہیں لگتا کہ وہ یہاں کیا ہو رہا ہے اس کی بنیادی باتوں کو سمجھتے ہیں۔

راہل گاندھی نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر سے پوچھا کہ ، چونکہ یہ (NEET) ایک سنگین معاملہ ہے، اس لیے آپ اس مسئلے کو ٹھیک کرنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟

اس پر مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ، ''صرف شور مچانے سے جھوٹ سچ نہیں بن جائے گا۔ انھوں نے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ذریعہ ملک کے امتحانی نظام کو کوڑا کہے جانے کی مذمت کی۔

نیٹ پیپر لیک معاملے پر، مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو نے کہا کہ، "یہ حکومت پیپر لیک ہونے کا ریکارڈ بنائے گی، کچھ ایسے مراکز ہیں جہاں 2000 سے زیادہ طلباء پاس ہوئے ہیں۔ جب تک یہ وزیر (وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان) ہیں طلباء کو انصاف نہیں ملے گا۔

واضح رہے نیٹ پیپر لیک معاملے کی جانچ سی بی آئی کے سپرد کر دی گئی ہے۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں چند ملزمین کو گرفتار بھی کیا ہے۔ نیٹ یو جی 2024 امتحانات کو رد کرنے سے متعلق سپریم کورٹ سماعت کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.