نئی دہلی: این ڈی اے حکومت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اوم برلا نے لوک سبھا اسپیکر کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کر دیا ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن نے بھی اپنا امیدوار میدان میں اتار دیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے سریش نے پرچہ نامزدگی داخل کر دیا ہے۔
BJP MP Om Birla files his nomination for the post of Speaker of the 18th Lok Sabha
— ANI (@ANI) June 25, 2024
NDA has fielded Om Birla, INDIA bloc has fielded Congress MP K Suresh for the post of Speaker pic.twitter.com/huC271xmxm
این ڈی اے حکومت اپوزیشن سے اتفاق رائے سے لوک سبھا اسپیکر کا چناؤ چاہتی تھی۔ اس کے لیے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو اپوزیشن سے بات چیت کے لیے آگے کیا گیا تھا۔ لیکن بات نہیں بن پائی۔ اپوزیشن نے این ڈی اے لوک سبھا اسپیکر کے امیدوار کی مخالفت تو نہیں کی تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ اپوزیشن کو دینے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد این ڈی اے نے بات چیت کا راستہ ترک کر دیا۔
Congress MP K Suresh filed his nomination for the post of Speaker of the 18th Lok Sabha
— ANI (@ANI) June 25, 2024
NDA has fielded BJP MP Om Birla for the post of Speaker
(Source: Congress) pic.twitter.com/BDo2rA8rrB
راہل گاندھی نے کہا کہ، آج اخبار میں لکھا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ تعمیری تعاون کرنا چاہئے۔ راجناتھ سنگھ جی نے ملیکارجن کھرگے کو فون کیا اور ان سے اسپیکر کی حمایت کرنے کو کہا۔ پوری اپوزیشن نے کہا کہ ہم اسپیکر کا ساتھ دیں گے لیکن روایت یہ ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ اپوزیشن کو دیا جائے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ ملیکارجن کھرگے کو واپس فون کریں گے، انہوں نے ابھی تک ایسا نہیں کیا ہے۔ پی ایم مودی اپوزیشن سے تعاون مانگ رہے ہیں لیکن ہمارے لیڈر کی توہین کی جارہی ہے۔
#WATCH | Delhi: Congress MP Rahul Gandhi says " today it is written in the newspaper that pm modi has said that the opposition should cooperate with the govt constructively. rajnath singh called mallikarjun kharge and he asked him to extend support to the speaker. the entire… pic.twitter.com/yR5CzlagEx
— ANI (@ANI) June 25, 2024
کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے کہا کہ اپوزیشن اسپیکر کا انتخاب لڑے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت اپوزیشن کو ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ دینے سے گریز کر رہی ہے۔