نئی دہلی: نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے کل رات یو جی سی۔ نیٹ جون 2024 کے امتحانات، مشترکہ یو جی سی۔ نیٹ، سی ایس آئی آر، امتحانات اور نیشنل کامن انٹرنس ٹیسٹ (این سی ای ٹی) 2024، امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹس کے مطابق، یو جی سی نیٹ جون 2024 کے امتحانات 21 اگست سے 4 ستمبر کے درمیان منعقد کیے جائیں گے۔ مشترکہ یو جی سی۔ نیٹ، سی ایس آئی آر پچیس سے ستائیس جولائی تک اور نیشنل کامن انٹرنس ٹیسٹ کے امتحانات 10 جولائی کو منعقد ہوں گے۔ یہ امتحانات کمپیوٹر پر مبنی ہوں گے۔ اس میں یو جی سی۔ نیٹ امتحان بھی شامل ہے، کیونکہ اس سے پہلے یو جی سی۔ نیٹ جون 2024 کا امتحان قلم اور کاغذ (آف لائن) موڈ میں لیا گیا تھا۔ تاہم، اب یہ کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (سی بی ٹی) موڈ میں لیا جائے گا۔
آل انڈیا آیوش پوسٹ گریجویٹ داخلہ ٹیسٹ (اے آئی اے پی جی ای ٹی) 2024 شیڈول کے مطابق، یعنی 6 جولائی 2024 کو منعقد کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے لیے، متعلقہ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ این ٹی اے کی آفیشل ویب سائٹ (www.nta.ac.in) دیکھیں۔ این ٹی اے امتحانات کے بارے میں مزید وضاحت کے لیے امیدوار 011-40759000 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا متعلقہ ای میل
ncet@nta.ac.in, csirnet@nta.ac.in, ugcnet@nta.ac.in اور aiapget@nta.ac.in پر میل کر سکتے ہیں۔
جاری کردہ نوٹس کے مطابق یہ امتحانات بعض ناگزیر حالات کی وجہ سے منسوخ یا ملتوی کیے گئے ہیں۔ وزارت تعلیم نے 19 جون کو نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے ذریعہ ملک کے مختلف شہروں میں دو شفٹوں میں 18 جون کو منعقد ہونے والے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن-قومی اہلیت (یو جی سی نیٹ) امتحان کو منسوخ کردیا تھا۔ امتحانی عمل کی اعلیٰ ترین سطح کی شفافیت اور تقدس کو یقینی بنانے کے لیے، وزارت تعلیم، حکومت ہند نے یو جی سی نیٹ جون 2024 کے امتحان کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اب ان نئی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: