ETV Bharat / bharat

اس ایپ سے آپ لمحوں میں بک کر سکتے ہیں جنرل ٹکٹ، اب نہیں چھوٹے گی آپ کی ٹرین - General Tickets From UTS Mobile App

اب وہ وقت گزرنے والا جب آپ ریلوے ٹکٹ کے لیے لمبی لائن میں کھڑے ہیں اور ٹرین پلیٹ فارم سے چھوٹ گئی۔ اب آپ کا ٹکٹ آپ کے موبائل میں ہی ہے۔ مسافر اب اپنا جنرل ٹکٹ خود بک کرسکتے ہیں۔ آپ کو بس ایک ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہے اور ایک لمحے میں آپ کا ٹکٹ آپ کے ہاتھ میں ہوگا۔ اس ایپ کے ذریعے آپ کا ٹکٹ کیسے بنے گا جاننے کے لیے پوری خبر پڑھیں۔ RAILWAY GENERAL TICKETS UTS MOBILE APP

اس ایپ سے آپ لمحوں میں لے سکتے ہیں جنرل ٹکٹ
اس ایپ سے آپ لمحوں میں لے سکتے ہیں جنرل ٹکٹ (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 19, 2024, 10:38 PM IST

UTS Mobile App: مسافروں کو اب ریلوے اسٹیشنوں پر جنرل ٹکٹ کے لیے لمبی لائن میں نہیں کھڑا ہونا پڑے گا۔ مسافر اب اپنا جنرل ٹکٹ خود بک کر سکتے ہیں۔ ریلوے نے ایسی ہی ایک ایپ لانچ کی ہے۔ اس کا نام Unreserved ticketing system app ہے یعنی UTS موبائل ایپ۔ اس ایپ کے ذریعے آپ چند منٹ میں اپنا ٹکٹ خود بُک کر سکتے ہیں۔

  • UTS Mobile App کی سہولت شروع

ملک بھر میں ٹرینوں میں سفر کرنے والے عام طبقے کے مسافروں کو ٹکٹ کے لیے اسٹیشنوں پر لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کی پریشانی سے نجات مل جائے گی۔ اس سے بچنے کے لیے ریلوے نے UTS موبائل ایپ کی سہولت شروع کی ہے۔ یہ سہولت بھوپال ڈویژن کے تمام اسٹیشنوں پر دستیاب ہے۔ اس سہولت کے تحت مسافر گرمی کے موسم میں لائن میں کھڑے ہوئے بغیر ٹکٹ لے کر آسانی سے سفر کر سکتے ہیں۔

  • UTS Mobile App ایسے ڈاؤن لوڈ کریں

UTS موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد آپ کو موبائل نمبر، نام اور تاریخ پیدائش درج کرنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ کے موبائل پر ایک او ٹی پی آئے گا جسے درج کرنے کے بعد آپ کا رجسٹریشن ہو جائے گا۔ اس کے بعد رجسٹرڈ موبائل نمبر پر آئی ڈی اور پاس ورڈ آجائے گا۔ اس سے آپ یو ٹی ایس ایپ پر لاگ ان کرکے ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔ یو ٹی ایس آن موبائل ایپ کا استعمال کر کے آپ چند لمحوں میں بغیر لائن میں کھڑے ہوئے جنرل ٹکٹس، پلیٹ فارم ٹکٹس اور ماہانہ سیزن ٹکٹ بک اور رینیو یعنی تجدید کر سکتے ہیں۔

ریلوے میں جنرل ٹکٹ کے لیے موبائل ایپ

  • یو ٹی ایس موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
  • یہ ایپ گوگل پلے اسٹور، ونڈوز اسٹور اور ایپل اسٹور پر "UTS" کے نام سے دستیاب ہے۔
  • آپ کسی بھی اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
  • ایپ پر رجسٹریشن کے لیے سائن اپ کریں۔

موبائل ایپ کا استعمال کیسے کریں؟

  • ٹکٹ بک کرنے کے لیے لاگ ان کریں۔
  • موبائل نمبر میں لاگ ان آئی ڈی رجسٹر کریں۔
  • میسیج کے ذریعے ملنے والے چار ہندسوں کا پاس ورڈ استعمال کریں۔
  • ٹکٹ بک کرنے کے لیے آر والٹ (R-Wallet) کا استعمال کریں۔
  • آر والٹ کو ری چارج کرنے پر ریلوے 3% بونس بھی دیتا ہے۔
  • آر والٹ کو ڈیبٹ کارڈ، نیٹ بینکنگ، یو پی آئی یا یو ٹی ایس کاؤنٹر سے ری چارج کر سکتے ہیں۔

موبائل ایپ کے فائدے

  • آپ کا موبائل ہی آپ کا ٹکٹ ہے۔
  • جب موبائل آف لائن موڈ میں ہونے پر بھی ٹکٹ دکھایا جا سکتا ہے۔
  • آپ فوری طور پر ٹکٹ بک کر سکتے ہیں۔
  • لمبی قطاروں کی تکلیف سے نجات ملے گی اور وقت بچے گا۔

موبائل ایپ پر دستیاب سہولیات

  • جنرل ٹکٹس کی بکنگ۔
  • سیزن ٹکٹ کی بکنگ اور تجدید۔
  • پیپر ٹکٹ اور پیپر لیس ٹکٹ دونوں حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
  • آر والٹ بیلنس چیک کریں۔
  • آپ اپنا آر والٹ سرینڈر کر کے کسی بھی اسٹیشن پر رقم حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ریلوے پٹریوں کے درمیان پتھر کیوں بچھائے جاتے ہیں، آپ بھی جانئے

انڈین ریلوے میں ہوگی بڑی تبدیلی، اب اس رفتار سے دوڑتی نظر آئیں گی ٹرینیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.