ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر: مرکزی وزیر نتن گڈکری انتخابی ریلی کے دوران اسٹیج پر ہوئے بیہوش - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

مرکزی وزیر نتن گڈکری مہاراشٹر کے یوتمال میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران وہ اچانک بیہوش ہو گیے۔

مہاراشٹر: مرکزی وزیر نتن گڈکری انتخابی ریلی کے دوران اسٹیج پر ہوئے بیہوش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 6:31 PM IST

ممبئی: مرکزی وزیر نتن گڈکری منگل کو مہاراشٹر کے یوتمال میں انتخابی ریلی کے دوران بے ہوش ہوگئے۔ جہاں سینئر بی جے پی لیڈر کا فوری علاج کیا گیا۔ کچھ دیر بعد وہ دوبارہ اسٹیج پر آئے اور لوگوں سے خطاب کیا۔

غور طلب ہو کہ نتن کے بے ہوش ہونے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اسٹیج پر بے ہوش ہونے کے بعد وہاں موجود لوگ انہیں بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے دیکھے گیے۔

اب میں مکمل صحت مند ہوں...

نتن گڈکری نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ پوری طرح سے صحت مند ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ مہاراشٹر کے پسد میں ریلی کے دوران گرمی کی وجہ سے بے چینی محسوس ہوئی۔ لیکن اب میں مکمل طور پر صحت مند ہوں اور اگلی میٹنگ میں شرکت کے لیے وروڈ جا رہا ہوں۔ آپ کی محبتوں اور نیک خواہشات کا شکریہ۔

واضح رہے کہ گڈکری مہایوتی امیدوار راج شری پاٹل کی حمایت میں یوتمال میں انتخابی ریلی کر رہے تھے۔ اس دوران بی جے پی لیڈر نتن گڈکری کی طبیعت بگڑ گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ خطاب کے دوران گڈکری کو چکر آ گئے اور اسٹیج پر گرنے لگے۔ لیکن وہاں موجود لوگوں نے انہیں سنبھال لیا۔ ویڈیو میں کچھ لوگ گڈکری کو پکڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛

راج شری پاٹل شیو سینا (شندے گُٹ) سے ہیں۔ نتن گڈکری ناگپور سے الیکشن لڑ رہے ہیں، جہاں پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہوئی ہے۔ وہ بی جے پی اور این ڈی اے کے حلیفوں کے لیے جگہ جگہ مہم چلا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.