وارانسی: وارانسی کی ساڑیاں تو پوری دنیا میں مشہور ہیں مگر یہاں کے لزیز اور ذائقے دار چاٹ بھی اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں۔ اِنہیں ذائقے دار چاٹ، پکوڑوں اور گول گپّوں کا مزہ لینے کے لئے نیتا امبانی نے یہاں کی گلیوں کا رخ کیا۔ ایک جگہ ان کو چاٹ اور پکوڑے بہت پسند آئے اور انہوں نے دُکاندار سے ان ذائقے دار چاٹ اور پکوڑوں کی لذت کا راز پوچھا تو اس نے ہاتھ جوڑ لئے۔ نیتا امبانی کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اب کافی وائرل ہو رہا ہے۔
#WATCH | Varanasi, Uttar Pradesh: Founder and Chairperson of Reliance Foundation Nita Ambani visits a chaat shop and interacts with locals pic.twitter.com/1QIY4Ha0xs
— ANI (@ANI) June 24, 2024
نیتا امبانی کاشی وشوناتھ دھام میں درشن اور پوجا کے بعد اچانک چاٹ کی دکان پر پہنچ گئیں۔ یہاں نیتا امبانی نے عام لوگوں کی طرح چاٹ شاپ پر بیٹھ کر پہلے بنارسی چاٹ، پھر بنارسی ٹماٹر چاٹ اور گولگپوں کا لطف اٹھایا۔ مگر اس دوران جن انہوں نے دکاندار سے خفیہ نسخہ پوچھا تو اس نے مسکرا کر ہاتھ جوڑ لیے۔
ریلائنس انڈسٹریز بنارسی ساڑیوں کو عالمی سطح پر لے جائے گی:
مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کے فیشن شو میں 15 اپریل کو کاشی کے نمو گھاٹ پر منعقد ہونے والے فیشن شو میں رنویر سنگھ اور اداکارہ کریتی سینن کے ساتھ ملک و بیرون ملک کی مشہور ماڈلز نے بنارسی ساڑھی کی تشہیر کا کام کیا۔ پیر کو نیتا امبانی اپنے بیٹے آنند امبانی اور رادھیکا کی شادی کے لیے دعوتی کارڈ لے کر بنارس پہنچیں۔ جہاں وہ بابا وشواناتھ کے مندر گئیں اور اننت اور رادھیکا کی شادی کا دعوت نامہ دیا۔ اس کے ساتھ وہ بنارس کے بنکروں سے بھی ملیں گی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ ریلائنس انڈسٹریز بنارسی ساڑی کو عالمی سطح پر لے جانے کی پہل کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: