ETV Bharat / bharat

سی بی آئی نے NEET پیپر لیک معاملے میں پہلی گرفتاری کی - NEET Paper Leak Case

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 27, 2024, 4:27 PM IST

مرکزی تفتیشی بیورو سی بی آئی نے NEET-UG پیپر لیک معاملے میں بہار سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم منیش کمار اور آشوتوش کمار نے مبینہ طور پر امتحان سے قبل امیدواروں کو محفوظ مقام پر لیک ہونے والے پیپر اور آنسر مہیا کرائے تھے۔

NEET-UG Paper Leak Case, CBI Arrests 2 From Patna
سی بی آئی نے NEET پیپر لیک معاملے میں پہلی گرفتاری کی (Etv Bharat)

نئی دہلی: سی بی آئی نے NEET-UG پیپر لیک معاملے میں پہلی گرفتاری کرتے ہوئے پٹنہ سے دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔ سی بی آئی ٹیم نے ملزم منیش اور آشوتوش سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتار کر لیا۔ سی بی آئی نے ملزم منیش کی بیوی اور اہل خانہ کو اس کی گرفتاری کی اطلاع بھی دے دی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ منیش کمار اور آشوتوش کمار نے مبینہ طور پر امتحان سے قبل امیدواروں کو محفوظ جگہ فراہم کی، اور انہیں لیک ہونے والے پیپر اور آنس کیز دی گئیں۔ واضح رہے کہ سی بی آئی نے NEET پیپر لیک معاملے میں چھ ایف آئی آر درج کی ہیں۔

منیش پیپر لیک کے کلیدی ملزموں میں سے ایک تھا۔ ذرائع کے مطابق یہ وہی شخص ہے جس نے رات کے لیے پٹنہ میں پلے اینڈ لرن اسکول بُک کرایا تھا اور اسی جگہ 20 سے 25 امیدواروں کو جمع کرکے انھیں پیپر کے جوابات یاد کرائے گئے تھے۔ دوران تفتیش پلے اینڈ لرن اسکول میں کاغذ کے جلے ہوئے ٹکڑے ملے جن کی تحقیقات کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ NEET-UG کا انعقاد نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) کے ذریعے ملک بھر کے سرکاری اور نجی اداروں میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، آیوش اور دیگر متعلقہ میڈیکل کورسز میں داخلے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس سال کا امتحان 5 مئی کو 571 شہروں کے 4,750 مراکز پر لیا گیا جس میں 14 بیرون ملک بھی شامل ہیں۔اس امتخان میں 23 لاکھ سے زیادہ امیدوار شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

مرکز نے NEET-UG پیپر لیک کیس بھی سی بی آئی کو سونپا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.