ETV Bharat / bharat

بہار میں این ڈی اے سیٹوں کی تقسیم، بی جے پی 17، جے ڈی یو 16، ایل جے پی کو پانچ سیٹیں ملیں

Bihar NDA Seat Sharing: لوک سبھا انتخابات کے لیے بہار میں 40 سیٹوں کے لیے این ڈی اے کی رکن جماعتوں کے درمیان سیٹیں تقسیم کی گئی ہیں، سیٹوں کی تقسیم کو لے کر دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں این ڈی اے کی پریس کانفرنس ہوئی، جس میں جے ڈی یو، ایل جے پی آر، ایچ اے ایم، آر ایل ایم کی اعلیٰ قیادت موجود تھی۔

بہار میں این ڈی اے سیٹوں کی تقسیم، بی جے پی 17، جے ڈی یو 16، ایل جے پی 5

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 18, 2024, 7:50 PM IST

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے لیے بہار میں 40 سیٹوں کے لیے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی رکن جماعتوں کے درمیان سیٹیں تقسیم کی گئی ہیں، جس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 17، جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) 16، لوک جن شکتی پارٹی رام ولاس (ایل جے پی) 5، بھارتی عوام مورچہ (ایچ اے ایم) اور راشٹریہ لوک تانترک مورچہ (آر ایل ایم او) ایک ایک سیٹ پر مقابلہ کریں گے۔

بہار کے پارٹی انچارج ونود تاوڑے، جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری سنجے کمار جھا، بی جے پی کے ریاستی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، ایل جے پی کے ریاستی صدر راجو تیواری اور ایچ اے ایم کے ریاستی صدر رجنیش کمار نے ایک ساتھ ایک پریس کانفرنس میں بی جے پی کے مرکزی دفتر نے اس کا اعلان کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کے این ڈی اے کو 400 سے آگے لے جانے کے عزم کو پورا کرنے کے لئے بہار میں تمام 40 سیٹیں جیتنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ تمام قائدین نے نشستوں کی تقسیم پر اطمینان کا اظہار کیا۔

تاوڑے نے کہا کہ بہار میں این ڈی اے کی پانچ رکن جماعتیں بی جے پی، جے ڈی یو، ایل جے پی، ایچ اے ایم اور آر ایل ایم او کے انتخابی نشانات پر این ڈی اے کے طور پر ایک ساتھ الیکشن لڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ انتخابی نشانات مختلف ہو سکتے ہیں۔

تمام پانچ جماعتیں مل کر تمام 40 نشستوں پر اپنی طاقت کا استعمال کریں گی اور کامیابی حاصل کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی 17 سیٹوں پر، جے ڈی یو 16 سیٹوں پر، ایل جے پی پانچ سیٹوں پر اور ہم اورآر ایل ایم او ایک ایک سیٹ پر الیکشن لڑے گی۔

بی جے پی جنرل سکریٹری نے کہا کہ بی جے پی جن سیٹوں پر مقابلہ کرے گی وہ ہیں۔ مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن، اورنگ آباد، مدھوبنی، ارریہ، دربھنگہ، مظفر پور، مہاراج گنج، سارن، اجیار پور، بیگوسرائے، نوادہ، پٹنہ صاحب، پاٹلی پترا، آرا، بکسر اور سہسرام۔

جے ڈی یو جن سیٹوں پر الیکشن لڑے گی وہ ہیں۔ والمیکی نگر، سیتامڑھی، جھانجھار پور، سپول، کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، مدھے پورہ، گوپال گنج، سیوان، بھاگلپور، بنکا، مونگیر، نالندہ، جہان آباد اور شیوہر۔ ایل جے پی کو ویشالی، حاجی پور، سمستی پور، کھگڑیا اور جموئی سیٹیں ملی ہیں۔ ہم کو گیا اور آر ایل ایم او کو کراکٹ سیٹ دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس سے قبل بی جے پی کے کور گروپ میٹنگ میں سیٹوں کو حتمی شکل دی گئی تھی۔ امید ہے کہ امیدواروں کی فہرست بھی جلد جاری کر دی جائے گی۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.