ETV Bharat / bharat

ہریانہ: نائب سنگھ سینی مسلسل دوسری بار بنے وزیر اعلیٰ، 13 وزاء نے بھی لیا حلف - NAYAB SINGH SAINI TAKES OATH AS CM

پنچکولہ میں منعقدہ تقریب میں ہریانہ کے گورنر بنڈارو دتاترایا نے نائب سنگھ سینی کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف دلایا۔

نائب سنگھ سینی نے سی ایم عہدے کا حلف لیا
نائب سنگھ سینی نے سی ایم عہدے کا حلف لیا (Photo: ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2024, 1:25 PM IST

Updated : Oct 17, 2024, 1:50 PM IST

پنچکولہ: نائب سنگھ سینی نے پنچکولہ میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر عہدے و رازداری کا حلف لیا۔ انہوں نے مسلسل دوسری میعاد کے لیے یہ عہدہ سنھالا ہے۔ سینی ہریانہ کے 11ویں وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔ ان کے ساتھ 13 ایم ایل ایز نے وزیر کے طور پر حلف لیا۔ انل وج، کرشن لال پنوار، راؤ نربیر سنگھ، اروند شرما، وپل گوئل، مہیپال ڈھانڈا، شیام سنگھ رانا سمیت دیگر نے وزیر اور وزیر مملکت کے طور پر حلف لیا۔

حلف برداری تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت دیگر وزرائے اعلیٰ، نائب وزرائے اعلیٰ، مرکزی وزراء، این ڈی اے کے رہنما موجود ہیں۔

انل وج نے بطور وزیر لیا حلف

نائب سینی کے ساتھ بی جے پی ایم ایل اے انل وج نے بھی کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا۔ انیل وج وج بی جے پی کے سب سے سینئر ارکان اسمبلی میں ایک ہیں۔ بی جے پی کی ہریانہ اکائی میں وہ منوہر لال کھٹر کے بعد دوسرے سب سے بڑے لیڈر ہیں۔ وہ گزشتہ دو حکومتوں میں ریاستی وزیر صحت اور وزیر داخلہ رہے ہیں۔ انہیں کام کا طویل تجربہ ہے۔ انہوں نے بطور وزیر حلف اٹھایا ہے۔

کرشن لال پنوار نے وزیر کے طور پر حلف لیا

انل وج کے ساتھ ساتھ کرشن لال پنوار نے بھی بطور وزیر حلف اٹھایا۔ پنوار نے راجیہ سبھا سیٹ سے استعفیٰ دے کر اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا۔ پنوار دلت برادری کے بڑے لیڈر مانے جاتے ہیں۔ انہوں نے بطور کابینہ وزیر حلف اٹھایا ہے۔

راؤ نربیر سنگھ نے حلف لیا

وہیں بی جے پی ایم ایل اے راؤ نربیر سنگھ نے بھی وزیر کے طور پر حلف لیا۔ راؤ نربیر نے 1987 میں لوک دل کے ٹکٹ پر جاٹوسانا سے پہلا الیکشن لڑا تھا۔ اس وقت انہوں نے مرکزی وزیر راؤ اندرجیت سنگھ کو شکست دی۔ 1996 میں راؤ نربیر سنگھ سوہنا سے ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ سال 2014 میں وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر بادشاہ پور اسمبلی سے ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ اس کے بعد وہ پی ڈبلیو ڈی کے وزیر بنے۔ بی جے پی نے 2019 میں ان کا ٹکٹ کاٹ دیا تھا۔ حالانکہ پارٹی نے 2024 میں دوبارہ ان پر بھروسہ کیا۔

مہیپال ڈھانڈا نے مملکتی وزیر کے طور پر حلف لیا

بی جے پی رہنما مہیپال ڈھانڈا نے مملکتی وزیر کے طور پر حلف لیا ہے۔ مہیپال ڈھانڈا کا تعلق جاٹ برادری سے ہے۔ وہ پانی پت دیہی اسمبلی سیٹ سے مسلسل تیسری بار ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ جب منوہر لال کی جگہ نائب سینی کو وزیراعلیٰ بنایا گیا تھا اس وقت انہیں وزارت پنچایت کا قلمدان دیا گیا تھا۔ مہیپال ڈھانڈا کو منوہر لال کھٹر کا قریبی مانا جاتا ہے۔

وپل گوئل نے وزیر مملکت کے طور پر حلف لیا

وپل گوئل فرید آباد سے ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ وہ 2014 میں وزیر صنعت بنے۔ ان کا ٹکٹ سال 2019 میں کاٹ دیا گیا تھا۔ اب اسی سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر دوبارہ ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ وپل گوئل کو وزیر داخلہ امیت شاہ اور مرکزی وزیر کرشن پال گرجر کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔

اروند شرما نے وزیر مملکت کے طور پر حلف لیا

اروند شرما کو برہمن برادری کا ایک بڑا چہرہ مانا جاتا ہے۔ سال 2019 میں انہوں نے روہتک پارلیمانی حلقہ سے دیپندر ہڈا کو شکست دی۔ حالانکہ 2024 کے انتخابات میں وہ دیپیندر ہڈا سے ہار گئے۔ اس بار اسمبلی انتخابات میں پارٹی نے انہیں گوہانہ سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا اور وہ گوہانہ سے جیت گئے۔ وہ امت شاہ کے قریبی مانے جاتے ہیں۔

شیام سنگھ رانا کی بطور وزیر مملکت حلف برداری

شیام سنگھ رانا پہلے سماج وادی پارٹی سے وابستہ تھے۔ 2007 میں انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پارٹی نے انہیں دو بار ضلع صدر بنایا۔ وہ ریاستی مجلس عاملہ کے رکن بھی تھے۔ 2009 میں انہوں نے بی جے پی کے ٹکٹ پر رادور سیٹ سے اسمبلی الیکشن لڑا، لیکن ہار گئے۔ وہ 2014 میں جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔ کچھ عرصہ تک شیام سنگھ رانا حکومت میں چیف پارلیمانی سیکرٹری رہے۔ 2019 میں ٹکٹ نہ ملنے کے بعد شیام سنگھ نے آئی این ایل ڈی میں شمولیت اختیار کی۔ 2024 کے اسمبلی انتخابات سے ٹھیک پہلے شیام سنگھ رانا بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے رادور سے بی جے پی کے ٹکٹ پر جیت درج کی۔

رنبیر گنگوا نے وزیر مملکت کے طور پر حلف لیا

رنبیر گنگوا ہریانہ میں ایک بڑا او بی سی چہرہ مانے جاتے ہیں۔ ان کا تعلق کمہار برادری سے ہے۔ انہوں نے بروالا اسمبلی سیٹ پر پہلی بی جے پی کو جیت دلائی۔ رنبیر گنگوا منوہر حکومت کے دوران ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر فائز تھے۔

Last Updated : Oct 17, 2024, 1:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.