ETV Bharat / bharat

نائب سینی ہریانہ کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب، شام 5 بجے حلف برداری تقریب

ہریانہ کا سیاسی ڈرامہ ختم ہوتا نظر آرہا ہے۔ منوہر لال کھٹر کے اپنی کابینہ کے ساتھ استعفے کے بعد بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں نائب سینی کو نئے وزیراعلیٰ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ نائب سنگھ سینی شام پانچ بجے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔

نائب سینی ہریانہ کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب، شام 5 بجے حلف برداری تقریب
نائب سینی ہریانہ کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب، شام 5 بجے حلف برداری تقریب
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 2:15 PM IST

چندی گڑھ: ہریانہ کا سیاسی ڈرامہ ختم ہوتا نظر آرہا ہے۔ منوہر لال کھٹر کے اپنی کابینہ کے ساتھ استعفے کے بعد بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں نائب سینی کو نئے وزیراعلیٰ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ نائب سنگھ سینی شام پانچ بجے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔

اس سے قبل ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال نے اپنا استعفیٰ گورنر کو سونپ دیا تھا۔ جے جے پی سے اتحاد توڑنے کے سوال پر اپوزیشن لیڈر بھوپیندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ 2019 میں جب یہ حکومت بنی تھی تو یہ لوگ خود غرضی سے دوست بن گئے تھے۔ اب اتحاد سے علیحدگی کا ایک اور معاہدہ طے پا گیا ہے۔

خبر ہے کہ جے جے پی سے اتحاد توڑنے کے بعد بی جے پی آزاد ایم ایل اے کے ساتھ ہریانہ میں حکومت بنا سکتی ہے۔ ہریانہ کے بی جے پی ایم ایل اے راج بھون پہنچ سکتے ہیں۔ بی جے پی ارکان اسمبلی کے علاوہ حکومت کے حمایت یافتہ آزاد ایم ایل اے بھی راج بھون پہنچیں گے۔ ہریانہ راج بھون کے اندر کانفرنس روم میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ مرکز سے ترون چگ اور ارجن منڈا کو مبصر بنایا گیا ہے۔ ان دونوں نے چندی گڑھ پہنچ بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ لی، جس میں نائب سینی کو نئے وزیراعلیٰ کے طور پر منتخب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.