ETV Bharat / bharat

نیشنل ٹورزم ڈے 2024: پائیدار سفر، ہمیشہ یادگار - بھارتی سیاحت

قومی سیاحت کا دن ہر سال 25 جنوری کو سیاحت کی خوشی، اہمیت اور اثر کو اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ اور اس دن قومی و ریاستی سطح پر تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ا
ا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 2:59 PM IST

سرینگر : قومی سیاحت کا دن (نیشنل ٹورزم ڈے) ہر سال 25 جنوری کو پورے ملک میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ ہر سال حکومت ہند کی وزارت سیاحت ایک خاص تھیم تشکیل دیتی ہے جس کی بڑے جوش و خروش سے پیروی کی جاتی ہے۔ قومی سیاحت کا دن منانے کا مقصد بھارتی ثقافت اور اس کی بہت سی قدیم روایات کے بارے میں آگاہی اور ان کی حفاظت کرنا ہے۔

تاریخ: اطلاعات کے مطابق قومی سیاحت کا دن پہلی بار 1948 میں اس وقت منایا گیا تھا جب بھارتی حکومت نے ایک سیاحتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اس کا بنیادی مقصد ملک بھر میں قومی اثاثوں کی حفاظت اور مقبول سیاحتی مقامات کی ترقی کرنا تھا۔

اس سال کا تھیم: اس سال کے قومی سیاحتی دن کا تھیم ’پائیدار سفر، ہمیشہ یادگار‘ Sustainable Journeys, Timeless Memoriesہے، جو ذمہ دار اور شعوری سفر کے تصور کو اجاگر کرتا ہے۔

بھارت میں دن کی تقریبات: ملک بھر میں دن کی تقریبات کا اہتمام قومی اور ریاستی سطح پر کیا گیا ہے۔ تمام سطحوں پر حکام تقریبات، سیمینار، ثقافتی اجتماعات اور دیگر پروگراموں کا منصوبہ بناتے ہیں تاکہ وہ جشن میں حصہ لیں اور اپنے علاقے میں سیاحت کو فروغ دیں۔

مزید پڑھیں: Hall of Fame Award 2022 کیرالہ کو ہال آف فیم ایوارڈ ملا

سیاحت میں اضافے کے لیے حکومت کے اقدامات: وزارت سیاحت نے گزشتہ کچھ عرصے کے دوران متعدد منصوبوں، پروگراموں اور اقدامات کے ذریعے ملک کی سیاحتی صنعت کو فروغ دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.