ETV Bharat / bharat

مودی کی گارنٹی کا حشر'انڈیا شائننگ' جیسا ہی ہوگا: کھڑگے - lok sabha elections 2024

Kharge Slam PM Modi کانگریس صدر نے کہا کہ 1926 سے کانگریس کے منشور کو ملک کی سیاسی تاریخ میں ’’یقین و عزم کی دستاویز‘‘ سمجھا جاتا ہے۔ عوام سے جڑے بنیادی مسائل پر اپنی توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے اور اگلے پانچ سالوں میں ہماری ترجیحات کو عوام تک مضبوطی سے پہنچانا ہوگا۔

کھڑگے
کھڑگے
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 19, 2024, 7:41 PM IST

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں ان کی پارٹی کی جیت یقینی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی 'مودی حکومت کی گارنٹی' کا وہی حشر ہوگا جو 2004 کے عام انتخابات میں 'شائننگ انڈیا ' کا ہوا تھا مسٹر کھڑگے نے آج لوک سبھا انتخابات کے لیے کانگریس کے منشور کو منظور کرنے کے لیے بلائی گئی پارٹی کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز تنظیم کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کہا کہ ملک تبدیلی چاہتا ہے کیونکہ موجودہ حکومت کی ضمانتیں دھوکہ ثابت ہو رہی ہیں۔ ملک کے ماحول سے اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ مودی حکومت کی گارنٹی 2024 کے عام انتخابات میں بھی وہی انجام پائے گی جو 20 سال پہلے 2004 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی حکومت کے 'شائننگ انڈیا' نعرے کا ہوا تھا۔

انہوں نے کہاکہ "بھارت جوڑو نیائے یاترا کے 5 ستونوں میں سے ہر ایک میں پانچ ضمانتیں ہیں - کسان نیائے، یووا نیائے، ناری نیائے، مزدور نیائے اور حصہ داری نیائے۔ ہر نیائے ستون کے تحت پانچ ضمانتوں کے تحت کانگریس پارٹی نے ایک کل 25 ضمانتی دی ہیں، ان سب کا ذکر منشور میں تفصیل سے کیا گیا ہے۔"

کانگریس صدر نے کہا کہ 1926 سے کانگریس کے منشور کو ملک کی سیاسی تاریخ میں ’’یقین و عزم کی دستاویز‘‘ سمجھا جاتا ہے۔ عوام سے جڑے بنیادی مسائل پر اپنی توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے اور اگلے پانچ سالوں میں ہماری ترجیحات کو عوام تک مضبوطی سے پہنچانا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ "ملک تبدیلی چاہتا ہے۔ موجودہ مودی سرکار کی ضمانتیں بھی وہی انجام پانے والی ہیں جو 2004 میں بی جے پی کے 'انڈیا شائننگ' کا ہوا تھا۔ اس کے لیے ہر گاؤں اور شہر میں کارکنوں کو کھڑا ہونا پڑے گا۔ آپ کو اپنا منشور گھر گھر پہنچانا پڑے گا۔"

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.