ETV Bharat / bharat

مودی کی نیت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی نہیں، راہل - راہل گاندھی

Rahul Slams BJP گاندھی نے کہا ’’خالی آسامیاں ملک کے نوجوانوں کا حق ہیں اور ہم نے انہیں بھرنے کے لیے ایک ٹھوس پلان تیار کیا ہے۔ یہ انڈیا الائنس کا عزم ہے کہ ہم نوجوانوں کے لیے نوکریوں کے بند دروازے کھولیں گے۔ نوجوانوں کا مقدر بے روزگاری کے اندھیروں کو عبور کرکے طلوع ہونے والا ہے۔

راہل
راہل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 4, 2024, 8:23 PM IST

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بے روزگاری کے تعلق سے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں لاکھوں عہدے خالی ہیں لیکن حکومت ان کو بھرنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے اور نوجوانوں کو صرف دھوکہ دیا جا رہا ہے مسٹر گاندھی نے کہا کہ مرکزی حکومت خود کہہ رہی ہے کہ اس کے مختلف محکموں میں کئی لاکھ عہدے خالی ہیں۔ ملک کے نوجوانوں کو ہر سال دو کروڑ نوکریاں دینے کی بات کرنے والی اور اس سمت میں کوئی قدم نہ اٹھانے والی مودی حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ ان کی نیت روزگار دینے کی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانو، ایک بات نوٹ کرلو۔ مسٹر مودی کی نیت روزگار دینے کی نہیں ہے۔ نئی آسامیاں نکالنا تو دور کی بات، وہ مرکزی حکومت کے خالی عہدوں پر بھی کنڈلی مارکر بیٹھے ہیں۔ اگر ہم پارلیمنٹ میں پیش کردہ مرکزی حکومت کے اعداد و شمار پر غور کریں تو 78 محکموں میں 09 لاکھ 64 ہزار عہدے خالی ہیں۔ اگر ہم صرف اہم محکموں کو دیکھیں تو ریلوے میں 2.93 لاکھ، وزارت داخلہ میں 1.43 لاکھ اور وزارت دفاع میں 2.64 لاکھ عہدے خالی ہیں۔

کانگریس لیڈر نے سوال کیا کہ کیا مرکزی حکومت کے پاس اس بات کا جواب ہے کہ 15 بڑے محکموں میں 30 فیصد سے زیادہ عہدے کیوں خالی ہیں؟ جھوٹی گارنٹیوں کا جھولا اٹھانے والے وزیر اعظم کے اپنے دفتر میں بہت اہم عہدے کیوں خالی ہیں؟ مستقل ملازمت دینے کو بوجھ سمجھنے والی بی جے پی حکومت مسلسل ٹھیکے کے نظام کو فروغ دے رہی ہے جہاں نہ تحفظ ہے اور نہ ہی عزت۔‘

گاندھی نے کہا ’’خالی آسامیاں ملک کے نوجوانوں کا حق ہیں اور ہم نے انہیں بھرنے کے لیے ایک ٹھوس پلان تیار کیا ہے۔ یہ انڈیا الائنس کا عزم ہے کہ ہم نوجوانوں کے لیے نوکریوں کے بند دروازے کھولیں گے۔ نوجوانوں کا مقدر بے روزگاری کے اندھیروں کو عبور کرکے طلوع ہونے والا ہے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.