ETV Bharat / bharat

مودی سپرمین نہیں مہنگائی میں بن گئے ہیں، پرینکا - LOK SABHA ELECTION 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 27, 2024, 8:16 PM IST

پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا "آزادی کی تحریک میں لوگ آگے آئے اور ملک کے لیے لڑے، لیکن آج ملک میں لوگوں کے سامنے بہت سے مسائل ہیں۔

پرینکا
پرینکا

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) انہیں ہر انتخابی ریلی میں 'سپرمین' کے طور پر پیش کرتی ہے، لیکن ملک کے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ سپر مین نہیں بلکہ ' مہنگائی مین' ہیں ۔

واڈرا نے آج یہاں کہا "جب مودی جی انتخابی مہم کے لیے آتے تھے تو ایسا دکھایا جاتا تھا جیسے وہ سپرمین ہیں لیکن اب وہ 'مہنگائی مین ' بن گئے ہیں۔ بی جے پی کے لیڈر کہتے ہیں کہ مودی جی بہت طاقتور ہیں۔ اگر آپ چا ہیں تو چٹکیوں میں جنگ روکوا سکتے ہیں، تو انہوں بے روزگاری اور مہنگائی کیوں نہیں کم کی۔ دراصل انہیں معلوم ہی نہیں ہے کہ عوام کس قدر جدوجہد سے دوچار ہیں۔ آپ اس عظیم ملک کے عوام ہیں آپ لوگوں نے اپنے خون پسینے سے اس ملک کی سرزمین کو سینچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ابھی کچھ دن اور انتظار کریں، امیٹھی اور رائے بریلی کے کانگریس امیدواروں پر کھرگے کا بیان

پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا "آزادی کی تحریک میں لوگ آگے آئے اور ملک کے لیے لڑے، لیکن آج ملک میں لوگوں کے سامنے بہت سے مسائل ہیں۔ آپ کی زندگی میں بہت سی جدوجہد اور مسائل ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری کے اس دور میں لوگ صبح سے شام تک بہت سی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔"

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.