ETV Bharat / bharat

مودی نے اجودھیا سے واپسی کے بعد 'پردھان منتری سوریودیہ یوجنا' کا اعلان کیا

Pradhan Mantri Suryodhya Yojana پی ایم نے کہا، ''میں نے اجودھیا سے واپسی کے بعد پہلا فیصلہ کیا ہے کہ ہماری حکومت ایک کروڑ گھروں پر روف ٹاپ سولر لگانے کے ہدف کے ساتھ ’پردھان منتری سوریودیہ یوجنا‘ شروع کرے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 22, 2024, 8:41 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اجودھیا میں رام للا پران پرتیشتھا کی تقریب کے بعد اپنے پہلے فیصلے کے تحت ملک بھر میں ایک کروڑ گھروں پر روف ٹاپ سولر پینل لگائے کا ایک نیا پروگرام 'پردھان منتری سوریودیہ یوجنا' شروع کرنے کا اعلان کیا۔

ڈیجیٹل میڈیا سائٹ 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں اس کا اعلان کرتے ہوئے، مسٹر مودی نے کہا، "اس سے نہ صرف غریب اور متوسط ​​طبقے کے بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی، بلکہ ہندوستان توانائی کے شعبے میں خود کفیل بھی بنے گا۔

وزیر اعظم نے لکھا، "سوریاونشی بھگوان شری رام کی روشنی سے دنیا کے تمام عقیدت مندوں کو ہمیشہ توانائی ملتی ہے۔ آج اجودھیا میں پران پرتیشٹھا کے مبارک موقع پر میرے اس عزم کو مزید تقویت ملی کہ ہندوستان کے لوگوں کو اپنے گھروں کی چھتوں پران کا اپنا سولر روف ٹاپ سسٹم ہو۔

انہوں نے کہا، ''میں نے اجودھیا سے واپسی کے بعد پہلا فیصلہ کیا ہے کہ ہماری حکومت ایک کروڑ گھروں پر روف ٹاپ سولر لگانے کے ہدف کے ساتھ ’پردھان منتری سوریودیہ یوجنا‘ شروع کرے گی۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان قابل تجدید توانائی کے میدان میں دنیا میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ حکومت قابل تجدید توانائی کو فروغ دے رہی ہے تاکہ 2070 تک صفر کاربن کے اخراج کو حاصل کرنے کے ہندوستان کے عزم کو پورا کیا جا سکے۔

حکومت نے 2030 تک قابل تجدید ذرائع سے ملک میں بجلی پیدا کرنے کی کل صلاحیت کا 65 فیصد حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.