ETV Bharat / bharat

الیکشن ختم ہوتے ہی ماب لنچنگ شروع، سہارنپور کے تین نوجوانوں کو پیٹ کر ندی میں پھینکا - Mob Lynching in Raipur

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 7, 2024, 7:52 PM IST

Updated : Jun 7, 2024, 8:04 PM IST

چھتیس گڑھ میں یوپی کے تین نوجوانوں کو مویشیوں کی اسمگلنگ کے الزام میں ہجومی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مہاندی میں پھینک دیا۔ جس میں دو نوجوانوں کی موت ہوگئی جبکہ ایک نوجوان ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

mob lynching in raipur
الیکشن ختم ہوتے ہی ماب لنچنگ شروع (Etv Bharat)

رائے پور: ریاست چھتیس گڑھ کے آرنگ علاقے میں سہارنپور، اترپردیش کے دو نوجوانوں کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ جمعرات کی دیر رات 10 سے 12 نوجوانوں نے مویشی اسمگلنگ کے الزام میں تین نوجوانوں کی پٹائی کی۔ اس کے بعد انہیں مہاندی میں پھینک دیا۔ اس واقعہ میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دوسرے نوجوان کی علاج کے دوران موت ہو گئی، تیسرا نوجوان اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

آرنگ پولیس اسٹیشن انچارج ستیندر سنگھ شیام نے کہا کہ "جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات، اتر پردیش کے سہارنپور کے رہنے والے خاص برادری کے تین نوجوان ایک ٹرک میں مویشیوں کو لے جا رہے تھے۔ وہ تقریباً 24 مویشیوں کو اپنے ساتھ آرنگ کے راستے اڈیشہ لے جا رہے تھے۔ اس دوران دس سے بارہ نوجوانوں نے ان کا پیچھا کیا اور مہاندی کے قریب ٹرک کو روک کر ان تینوں نوجوانوں کو مارا پیٹا اور مہاندی میں پھینک دیا۔

پولیس نے مزید کہا کہ اس واقعہ میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ دوسرا نوجوان ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔ تیسرا نوجوان رائے پور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ تینوں نوجوانوں کے اہل خانہ رائے پور کے ارنگ پہنچ گئے ہیں۔ پولیس نے دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں، ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

آرنگ پولیس اس واقعہ کے قریب میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھ رہی ہے۔ اس کے علاوہ وہاں موجود لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ لیکن ابھی تک پولیس اس واقعہ میں ملوث دس سے بارہ نوجوانوں کے بارے میں کوئی سراغ نہیں لگا سکی ہے۔ پولس اس معاملے کی تمام زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔

Last Updated : Jun 7, 2024, 8:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.