ETV Bharat / bharat

انڈیا بلاک 31 مارچ کو کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف دہلی میں ریلی نکالے گی - INDIA Bloc Rally - INDIA BLOC RALLY

INDIA Bloc on Kejriwal's Arrest انڈیا بلاک اس ہفتے کے شروع میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف 31 مارچ کو ایک ریلی نکالے گا۔ جمعہ کو ایک عدالت نے عآپ کے قومی کنوینر کیجریوال کو 28 مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں دے دیا ہے۔

Mega INDIA Bloc Rally In Delhi's Ramlila Maidan On Mar 31 Against Kejriwal's Arrest
انڈیا بلاک 31 مارچ کو کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف دہلی میں ریلی نکالے گی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 24, 2024, 4:21 PM IST

Updated : Mar 24, 2024, 9:39 PM IST

انڈیا بلاک 31 مارچ کو کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف دہلی میں ریلی نکالے گی

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف تحریک کو تیز کرتے ہوئے اپوزیشن انڈیا بلاک 31 مارچ کو قومی دارالحکومت کے رام لیلا میدان میں "ملک کے مفادات اور جمہوریت کے تحفظ" کے لیے مہا ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انڈیا بلاک اتحادی عآپ اور کانگریس نے ریلی کا اعلان کیا۔ عآپ لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ انڈیا بلاک کی اعلیٰ قیادت اس ریلی میں شرکت کرے گی۔

قابل ذکر ہے کہ یہ اعلان انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ اروند کیجریوال کو ایکسائز پالیسی سے منسلک مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ان کی سرکاری رہائش گاہ سے 21 مارچ کو گرفتار کرنے کے بعد آیا ہے اور پھر جمعہ کو ایک عدالت نے عآپ کے قومی کنوینر کیجریوال کو 28 مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں دے دیا ہے۔

عآپ لیڈر گوپال رائے نے کہا کہ جمہوریت اور ملک خطرے میں ہے، انڈیا بلاک کی تمام جماعتیں ملک کے مفادات اور جمہوریت کی حفاظت کے لیے یہ 'مہا ریلی' نکالیں گی۔

کانگریس کی دہلی یونٹ کے سربراہ ارویندر سنگھ لولی نے الزام لگایا کہ اپوزیشن جماعتوں کو الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دیا جا رہا ہے اور کہا کہ ان کی پارٹی کے کھاتوں کو منجمد کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 31 مارچ کی مہا ریلی نہ صرف سیاسی ہوگی بلکہ ملک کی جمہوریت کو بچانے اور بی جے پی زیرقیادت مرکز کے خلاف آواز اٹھانے کی کال ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجروال کا جیل سے پہلا آرڈر

Last Updated : Mar 24, 2024, 9:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.